تنگ گلیاں کمرشل تعمیرات کے شکنجے میں، رہائشیوں کی زندگیاں مفلوج ہو گئیں
لیاقت آباد نمبر 4 پلاٹ 351, 489 پرغیرقانونی تعمیرات ، حکام خاموش

شہر قائد کے رہائشی علاقوں میں انسانی آبادی سے کہیں زیادہ کمرشل پلازوں اور دکانوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔وسطی کے علاقے لیاقت آباد کی گلیوں میں رہائشی پلاٹوں پر غیرقانونی تجارتی تعمیرات نے نہ صرف گلیوں کو تنگ کر دیا ہے ،بلکہ انہیں عملاً ناقابل عبور بنا دیا ہے ۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی رہائشی صفدر علی نے بتایا ‘‘ہماری گلی میں چار فٹ کی جگہ پر تین منزلہ پلازہ کھڑا کر دیا گیا ہے ۔ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں مہینوں سے ہمارے علاقے میں داخل نہیں ہو سکیں‘‘۔صورت حال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام نے واضح شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی۔مقامی ذرائع کے مطابق لیاقت آباد نمبر 4 کے پلاٹ نمبر 351, 489 پر تعمیراتی مافیا نے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضوی کے ساتھ ملی بھگت کر کے خطیر رقم ادائیگی کے بعد تمام قانونی رکاوٹیں دور کر لی ہیں۔شہری حقوق کے کارکن احمد حسن کا کہنا ہے کہ "یہ صرف تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی نہیں، بلکہ شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی ہے ۔ ہم نے متعلقہ حکام کو متعدد بار تحریری شکایات بھیجی ہیں، مگر جواب تک نہیں ملا‘‘۔رہائشیوں نے اب ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اگلے ہفتے تک کوئی کارروائی نہ ہوئی تو وہ سول سوسائٹی کی حمایت سے بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے ۔شہری منصوبہ بندی کی ماہر ڈاکٹر عائشہ رحمان نے خبردار کیا ہے کہ ’’لیاقت آباد میں ہو رہی غیرمنصوبہ بندی تعمیرات پورے شہر کے لیے ایک خطرناک مثال قائم کر رہی ہیں۔ اگر فوری روک تھک نہ کی گئی تو یہ مسئلہ پورے شہر میں پھیل سکتا ہے ‘‘۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: لیاقت آباد

پڑھیں:

خواجہ آصف کی بچوں کی عمران خان سے ملاقات کے بارے گارنٹی پر جمائمہ نے رد عمل جاری کر دیا 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ اگر عمران خان کے بیٹے ملنے آتے ہیں تو انہیں پاکستان میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے غیر ملکی صحافی مہدی حسن کو انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ گارنٹی دی کہ عمران خان کے بچوں کو ملاقات کیلئے پاکستان آنے پر گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔

خواجہ آصف کے بیان پر جمائمہ گولڈ سمتھ نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بچوں کو تو فون پر بھی بات کرنے کی اجازت نہیں ہے، بلکہ کسی کو بھی نہیں ہے ‘‘۔

جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے کی خبروں پر انہی کی عدالت میں تذکرہ

They’re not even allowed to speak to him on the phone. No one is. https://t.co/LnmE44IZPL

— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) November 30, 2025

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سندھ بلڈنگ ،سوسائٹیز میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کا بے قابو سلسلہ
  • ڈیٹا چوری، غیر رجسٹرڈ وی پی این ملکی سلامتی کے لیے خطرہ سنگین ہیں، حکام
  • خواجہ آصف کی بچوں کی عمران خان سے ملاقات کے بارے گارنٹی پر جمائمہ نے رد عمل جاری کر دیا 
  • سندھ بلڈنگ، ماڈل کالونی میں عمارتی مافیا بے لگام ، تعمیراتی لاقانونیت کا راج
  • سندھ حکومت، ڈپٹی میئر نے نیپا واقعے کی رپورٹ طلب کرلی
  • ہادی بخش کلہوڑو اور صفدر حسین رضوی کے اعزاز میں تقریب
  • سیسی کے تحت افسران کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد
  • سندھ حکومت، ڈپٹی میئر کا نوٹس، نیپا واقعے کی رپورٹ طلب
  • افغان طالبان کے پاس ٹی ٹی پی کو تحفظ دینے کا کوئی جواز نہیں، لیاقت بلوچ
  • فیڈرل ٹریژری آفس، 29 کروڑ کا کرپشن اسکینڈل، 20 ملزمان گرفتار، مقدمات درج