اسلام آباد: ڈائریکٹر سائبر کرائم محمد عثمان کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بھی غیر محفوظ ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم محمد عثمان کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ 14 اکتوبر کی شام سات سے آٹھ بجے کے درمیان زارا ہائٹس کی پارکنگ بیسمنٹ میں پیش آیا جہاں چار مسلح افراد نے افسر کی گاڑی روکی اور انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں سفید کرولا گاڑی اور اغواء کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
پولیس نے اہلیہ کی درخواست پر تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔