دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس کے ایس ایچ او شہید ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
سٹی42: خاران میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس کے ایس ایچ او شہید ہو گئے۔
خاران کت ایس ایچ او خاران محمد قاسم بلوچ کو نامعلوم افراد نے ناکہ بندی کے دوران نشانہ بنایا ۔
ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکار کوئٹہ روڈ پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے پاس سکیورٹی مقاصد کیلئے ناکہ لگا کے گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے ۔
دہشتگردوں کی فائرنگ سے دوسرے اہلکار محفوظ رہے ۔ پولیس نے مجرموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا
آل پارٹیز خارآن نے ایس ایچ او محمد قاسم بلوچ کے قاتلوں کے خلاف احتجاج اور سوگ کے لئے کل خاران شہر میں شٹر ڈائون ہڑتال کی کال دی ہے ۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایس ایچ او
پڑھیں:
روہڑی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت پر وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لے لیا
کراچی:روہڑی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، واقعے نے پورے علاقے میں افسردگی اور تشویش کی فضا پیدا کر دی ہے۔
فائرنگ کے اس المناک واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سکھر سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور پولیس پر حملے ناقابلِ برداشت ہیں، ایسے واقعات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے شہید اہلکار کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
ضیاءالحسن لنجار نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ روہڑی واقعہ میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور ایسے حملہ آوروں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری نشاندہی، چھاپوں اور تفتیش کا دائرہ بڑھایا جائے، جبکہ شہید اہلکار کے اہلخانہ کی ہر ممکن کفالت کو یقینی بنایا جائے۔