data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

صنعا:۔ یمن کے حوثیوں نے تصدیق کی ہے کہ اس کے چیف آف اسٹاف محمد عبد الکریم الغماری شہید ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثیوں کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد عبدالکریم الغماری اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے۔

اگرچہ حوثیوں نے ان کی ہلاکت کا براہ راست الزام اسرائیل پر عائد نہیں کیا، تاہم بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کے ساتھ ہمارا تصادم ختم نہیں ہوا، اور اسے اپنے جرائم کی سزا ضرور ملے گی۔

خیال رہے کہ اگست میں یمنی دارالحکومت صنعا میں اسرائیلی فضائی حملوں میں حوثی حکومت کے وزیراعظم اور کئی وزرا شہید ہوگئے تھے، اسرائیل نے اس وقت کہا تھا کہ ان حملوں کا ہدف الغماری، وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام تھے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق الغماری حوثیوں کے جہاد آفس کے رکن تھے جس کی قیادت گروپ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کرتے ہیں۔ یہ دفتر حوثیوں کی فوجی کارروائیوں کی نگرانی کا ذمہ دار ہے۔

حوثیوں نے ماضی میں غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر اسرائیل پر کئی میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں اور اسرائیلی بندرگاہوں کو جانے والے بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ حوثی رہنما عبدالملک الحوثی نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ان کا گروپ غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر نظر رکھے گا اور اگر اسرائیل معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو حوثی ایک بار پھر غزہ کی حمایت میں کارروائیاں شروع کریں گے۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاک افغان مسائل کا حل نکلتا نظر نہیں آرہا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید

فائل فوٹو

سابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید نے کہا ہے کہ 48 گھنٹے میں پاک افغان مسائل کا حل نکلتا نظر نہیں آرہا۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افغان طالبان سمجھتے ہیں کہ پاکستانی معاشرہ اب تک اُن کے خلاف یک زبان نہیں ہے، ہمیں اب چاہیے کہ یک زبان ہوکر اُن سے کہیں کہ بس بہت ہوگیا۔ 

محمد سعید نے مزید کہا کہ 2021 کے بعد سے ریاستی، غیر ریاستی اور سفارتی سطح پر پاکستان ہر طرح سے افغانستان سے بات چیت کرچکا ہے۔ 

سابق چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا کہ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ایک ہزار سے زائد حملوں میں تین ہزار سے زائد شہادتیں ہوچکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • یمنی فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف صیہونی فوج کے حملے میں شہید
  • پاک افغان مسائل کا حل نکلتا نظر نہیں آرہا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید
  • یمن؛ اسرائیل کے حملے میں حوثی آرمی چیف شہید
  • حوثیوں نے فوجی چیف محمد عبد الکریم الغماری کی شہادت کی تصدیق کردی، الزام اسرائیل پر ضمنی انداز میں عائد
  • لیاقت علی خان کا 75 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
  • پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کا 75 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
  • سوات، انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ میں لیویز اہلکار شہید
  • سوات؛ انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ میں لیویز اہلکار شہید،  وزیر داخلہ کا خراجِ عقیدت
  • پریٹ آباد کا رہائشی جوان دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا