Al Qamar Online:
2025-10-18@16:11:12 GMT

عمران سے ملاقات کےلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

عمران سے ملاقات کےلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کےلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

ا سپیشل پاور آف اٹارنی کے ذریعے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا، درخواست میں وفاق اور پنجاب کے سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ سید علی بخاری کے ذریعے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ صوبائی کابینہ مشاورت کےلیے بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی ضروری ہے، عمران خان اس وقت سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں قید ہیں، وزارت داخلہ اور محکمہ داخلہ پنجاب کو ملاقات کےلیے پہلے ہی درخواست دی جا چکی ہے۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ کابینہ تشکیل اور گورننس کے حساس معاملات پر بانی سے رہنمائی لینا لازمی ہے، قانونی و اخلاقی طور پر پیٹرن انچیف سے مشاورت ضروری ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمرا خان سے فوری ملاقات کی اجازت دی جائے، مستقبل میں بھی وقتاً فوقتاً ملاقات کی اجازت ملنی چاہیے۔

یاد رہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی تھی۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو پولیس نے داہگل ناکے پر روک دیا تھا۔

 وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی 2 گھنٹے تک انتظار کے بعد داہگل ناکے سے واپس روانہ ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: ملاقات کی اجازت بانی پی ٹی آئی سہیل آفریدی درخواست میں اسلام آباد سے ملاقات

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت، عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد روانہ

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دے دی۔ درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سہیل آفریدی صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں، ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔

عدالت نے سہیل آفریدی کی درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کسی بھی مقدمے میں انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت نے مزید حکم دیا کہ تمام متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کیے جائیں اور وزیر اعلیٰ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں۔

حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عہدے کا حلف اٹھا لیا

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ کوشش ہے کہ خان صاحب سے ملاقات کروں۔

ا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حفاظتی ضمانت سہیل آفریدی عمران خان وزیراعلیٰ کے پی

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعلی کے پی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
  • عمران خان سے ملاقات کےلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
  • سہیل آفریدی نے بانی سے ملاقات کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
  • عمران خان سے ملاقات کیلیے وزیراعلیٰ کے پی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
  • سہیل آفریدی کا چیف جسٹس کو خط، عمران خان سے ملاقات کی اجازت کی درخواست
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے عمران خان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
  • وزیراعلی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سپریم کورٹ جائیں گے، سلمان اکرم راجا
  • وزیراعلیٰ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سپریم کورٹ جائیں گے، سلمان اکرم راجا
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت، عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد روانہ