چین نے ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی میں عالمی قیادت سنبھال لی، وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی بیجنگ
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
موسمیاتی تبدیلی کی وزیرِ مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں کھرل نے کہا ہے کہ بیجنگ میں جاری بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (BRI) کی گرین ڈویلپمنٹ کانفرنس میں پاکستان اور چین کے درمیان ماحول دوست ترقی کے شعبوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے گرین ڈویلپمنٹ کے حوالے سے دی گئی رہنمائی انتہائی اہم ہے، اور پاکستان کے ساتھ چین کی بات چیت بہت مثبت رہی۔ ڈاکٹر شذرہ منصب کے مطابق پاکستان اور چین کولیبریشن فار انوائرمنٹ، گرین ڈویلپمنٹ اور گرین ٹرانزیشن کے موضوعات پر قریبی تعاون کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی چین کا دورہ کیا، جس دوران زراعت، توانائی، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر پیش رفت ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے حوالے سے چین نے دنیا بھر میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ڈاکٹر شذرہ نے کہا کہ ساؤتھ-ساؤتھ کوآپریشن کے تحت بھی پاکستان چین کے ساتھ نئے مواقع تلاش کر رہا ہے تاکہ پائیدار اور سبز ترقی کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: موسمیاتی تبدیلی
پڑھیں:
مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالاطی کی پاکستان آمد، اہم دوطرفہ امور پر مشاورت کریں گے
اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے دفتر میں بدھ کو مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالاطی کا وزارت خارجہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
مصری وزیر خارجہ کا استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کیا۔ مصری وزیر خارجہ پاکستان کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم دوطرفہ مشاورتی اجلاس کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم اور وسیع کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ: دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم پیشرفت
مصر کے وزیر خارجہ گزشتہ شب سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے تھے۔
Egyptian Foreign Minister Dr. Badr Abdelatty arrived at the Ministry of Foreign Affairs. He was recieved by Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50. He will hold important bilateral consultations. @MFAEgypt pic.twitter.com/rg6TmhWaVk
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 30, 2025
دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور مصر کے تاریخی برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار دفتر خارجہ مصر