خیبرپختونخوا میں نیا وزیراعلیٰ علیمہ خان کے کہنے پر لگایا گیا، صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا سیلاب اور اس کے نقصانات کا سروے تقریباً مکمل مراحل میں ہے اور بہت جلد سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ وہ پرچی وزیرِ اعلیٰ نہیں ہیں، وہ دو خواتین کی لڑائی میں آئے ہیں اور علیمہ باجی کے کہنے پر لگائے گئے ہیں، ایک وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بیگم کے کہنے پر لگایا گیا دوسرا وزیر اعلیٰ باجی کے کہنے پر لگادیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جنوبی پنجاب کے لیے مخصوص کارڈ اسکیم بھی متحرک کی جا رہی ہے اور ‘ستھرا پنجاب فلیگ شپ پروگرام’ بھرپور انداز میں کام کر رہا ہے۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں مختلف میل پروگرام چلائے جا رہے ہیں جن سے مقامی سطح پر سہولیات میں بہتری آئے گی اور بچوں کی صحت کے حوالے سے بھی مثبت تبدیلیاں نظر آ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ہمارے ہوتے ہوئے کوئی ملٹری آپریشن نہیں کر پائے گا، نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پہلا خطاب
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ پروگرام کے تحت 60 ہزار گھر زیرِ تعمیر ہیں جبکہ 924 گھر مکمل ہو چکے ہیں۔ دیہی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے لائیو اسٹاک کارڈ شروع کیا گیا ہے اور پنجاب لائیو سٹاک کے لیے سعودی وفد نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، 4014 افراد کے شناختی کارڈ رجسٹر کیے جا چکے ہیں اور 9400 ٹریکٹرز کاشتکاروں کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔
وزیرِ اطلاعات نے امن و امان اور بیرونی مداخلت کے خدشات پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے اندر کوئی حالات خراب کرنے کی کوشش کرے گا یا دہشتگردی کے لیے کسی دوسرے ملک کی سرزمین استعمال ہوگی تو حکومت اسے کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ سرحدی دراندازی کی کوششوں کے تناظر میں انہوں نے صوبوں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس وقت مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی 90 ووٹ لیکر نئے قائد ایوان منتخب، اپوزیشن کا واک آؤٹ
پنجاب حکومت نے یہ واضح کیا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ سڑکیں بند کرنا اور لوگوں کو بلاوجہ تکلیف پہنچانا ناقابلِ قبول قرار دیا گیا۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے پنجاب حکومت مکمل طور پر تیار ہے اور عام شہریوں کو بنیادی سہولیات پہنچانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عظمیٰ بخاری علی امین گنڈاپور وزیراعلی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور وزیراعلی وزیراعلی خیبرپختونخوا کے کہنے پر کے لیے کہا کہ ہے اور
پڑھیں:
ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ہو۔
انہوں نے کہا کہ ان کے مقاصد کچھ اور ہیں اس لیے یہ ملنے نہیں دے رہے، مجھے اگر نہیں ملنے دیتے تو کم از کم فیملی کو ملنے دیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سےمطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہوگا تو دنیا کی کوئی طاقت اس کو بدل نہیں سکتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا کوئی نیا پیغام نہیں آئے گا میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا، کے پی میں ہماری حکومت فقط بانی چیئرمین ہی ختم کرسکتے ہیں۔
سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جو اس لیے کیا گیا کہ وفاقی بجٹ میں ایک بار پھر عوام کا خون چوسا جائے گا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کابینہ سے بجٹ پیپر پاس کرالیا ہے، ہم نے کوئی سرپلس بجٹ نہیں دیا، کے پی حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس صحت، تعلیم، زراعت، نوجوان اور جنگلات پر ہے، ہم اپنے بجٹ میں بہت اچھی اور عوام دوست چیزیں لارہے ہیں۔