بی جے پی آئین کا احترام نہیں کرتی ہے، اسد الدین اویسی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ راجستھان کا نیا قانون مذہب کی تبدیلی پر مکمل پابندی لگاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے راجستھان میں بی جے پی حکومت کے ذریعہ حال ہی میں منظور کئے گئے تبدیلیٔ مذہب مخالف قانون پر تنقید کرتے ہوئے حکمراں پارٹی پر آئین کی توہین کرنے کا الزام لگایا۔ اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ راجستھان پرہیبیشن آف غیر قانونی مذہبی تبدیلی ایکٹ 2025 کی ایک شق، جس میں ضلع مجسٹریٹ کو کسی شخص کے مذہب کی تبدیلی سے متعلق پبلک نوٹس ظاہر کرنے کی ہدایت کرنا، ہجومی تشدد کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ اسد الدین اویسی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کہ راجستھان کا نیا قانون مذہب کی تبدیلی پر مکمل پابندی لگاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنا مذہب تبدیل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو کلکٹر سے اجازت لینا ہوگی اور آپ کے نام اور تصویر کے ساتھ ایک پبلک نوٹس لگایا جائے گا، اس طرح کا نوٹس ہجومی تشدد کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
انہوں نے قانون کی ان دفعات پر بھی اعتراض کیا جو غیر قانونی تبدیلی کے الزام میں کسی کی جائیداد کو مسمار کرنے اور ضبط کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ اس کے علاوہ اب کسی پر بھی غیر قانونی تبدیلی کا الزام لگایا جا سکتا ہے، ان کے گھر یا عبادت گاہ کو بلڈوز کیا جا سکتا ہے اور ان کی جائیداد کو ضبط کیا جا سکتا ہے۔ آئین کے پہلے صفحے پر لکھا ہے کہ فکر، اظہار، عقیدہ، ایمان اور عبادت کی آزادی، لیکن بی جے پی والے آئین کا احترام کہاں کرتے ہیں۔ اکتوبر میں راجستھان کے گورنر ہری بھاؤ باگڈے نے راجستھان ممنوعہ غیر قانونی مذہبی تبدیلیٔ بل کو منظوری دی، جو ستمبر میں مانسون اجلاس کے دوران راجستھان قانون ساز اسمبلی کے ذریعے منظور کیا گیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسد الدین اویسی نے کہا کہ
پڑھیں:
جو آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات ممکن نہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جو لوگ آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے، اور نیشنل پیس آپریشن کے لیے تمام اداروں اور سیاسی قوتوں کو ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے یہ بات پولیس ٹریننگ سینٹر ڈی آئی خان کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔
دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائیفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر علاقوں میں امن قائم ہے، تاہم بعض علاقوں میں شرپسند عناصر اب بھی سرگرم ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ حملے میں ایک حملہ آور مقامی جبکہ باقی افغانی تھے، جو براہ راست افغانستان سے رابطے میں تھے۔
’ہم بار بار کہتے ہیں کہ بھارت اور اسرائیل پاکستان کے خلاف افغانستان کو استعمال کر رہے ہیں۔ پاکستان نے افغان بہن بھائیوں کو دہائیوں تک پناہ دی، لیکن افسوس ہے کہ آج وہ بھارت کے اشاروں پر پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ افغانستان کا ایک وفد بھارت میں موجود تھا اور اسی دوران پاکستان پر حملہ کیا گیا، جو بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے۔
امن، ترقی اور قومی اتفاقِ رائےگورنر نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کے لیے پہلے امن کا قیام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، اس کی ترقی امن سے مشروط ہے۔
ہم نے ضم شدہ علاقوں میں جرگے بھیجے تاکہ امن قائم ہو، لیکن بعض عناصر پاکستان کے قانون اور ریاست کو نہیں مانتے، ان کے ساتھ صرف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
وفاقی قیادت کے فیصلےفیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیرِ صدارت چاروں وزرائے اعلیٰ کا اجلاس ہو رہا ہے، جس میں قومی سلامتی اور آپریشن سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
’دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیاسی و عسکری اتحاد ناگزیر ہے۔ پاکستان میں امن اور استحکام کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں