پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 174 جوڑوں کی اجتماعی شادی، 2، 2 لاکھ روپے سلامی دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
بہاولپور میں حکومت پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت 174 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی۔دھی رانی پروگرام کے تحت 174 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جن میں 166 مسلم، 5 عیسائی، 3 ہندو اور 2 خصوصی افراد کے جوڑے شامل تھے۔ ہر جوڑے کو 2 لاکھ روپے مالی معاونت فراہم کی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اور بیت المال سہیل شوکت بٹ تھے۔ تقریب میں دلہا، دلہنیں اور ان کے والدین خوشی سے سرشار دکھائی دیے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
انقرہ پارک جاگنگ ٹریک منصوبے میں 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کی مالی بے ضابطگی کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد کے انقرہ پارک میں جاگنگ ٹریک کی تعمیر کے منصوبے میں ایک کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
زرایع کے مطابق سی ڈی اے انوائرمنٹ وِنگ نے ایک جعلی کنسٹرکشن کمپنی کو ٹھیکا دے رکھا تھا۔ دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ جاگنگ ٹریک کا ٹھیکا ایک کروڑ روپے کی حد میں ہونا تھا، مگر ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کا معاہدہ سائن کر دیا گیا۔
تحقیقات کے مطابق دو بلز فزیکل ویریفکیشن اور لیب ٹیسٹ کے بغیر ادا کیے گئے، جن میں 3.94 ملین اور 4.93 ملین روپے کے بلز جعلی طور پر منظور کرکے ایک فرد کے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے۔
مزید انکشاف ہوا کہ متعلقہ افسران کی ملی بھگت سے یہ رقم جعلی کمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع ہوئی، اور 8.5 ملین روپے کے دو چیکس کی منتقلی کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔
دستاویزات کے مطابق منصوبے سے ہونے والا کل نقصان ایک کروڑ 80 لاکھ 57 ہزار روپے ریکارڈ کیا گیا، جب کہ پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹینڈر بغیر الاٹمنٹ کے جاری کیا گیا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ فنانس وِنگ نے فنڈز الاٹمنٹ نہ ہونے کے باوجود ادائیگیوں کی منظوری دی، لیب رپورٹس غائب ہوئیں، جعلی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے اور تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹریک پہلے سے موجود تھا۔
ذرائع کے مطابق انقرہ پارک جاگنگ ٹریک کی انکوائری رپورٹ مکمل ہوئے 10 ماہ گزر چکے ہیں لیکن تاحال کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔