وکلاء کیلئے بنایا گیا پارکنگ پلازہ فی الفور ہمارے حوالے کیا جائے، ملک جاوید علی ڈوگر
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
ڈسٹرکٹ بار ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان کا کہنا تھا کہ وکلا کا ہم پر پریشر بڑھتا جا رہا ہے اور پارکنگ پلازہ میں شفٹنگ نہ ہونیکی وجہ سے کچہری کے چاروں اطرف ہر وقت ٹریفک بلاک رہتی ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر گزرنے والے لاکھوں شہریوں بلکہ کالج و سکول کے بچے بچیوں اور ایمبولینسز کو گزرنے میں شدید دشواری کاسامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک جاوید علی ڈوگر، جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد، جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار صفدر سرسانہ سیال، جوائنٹ سیکرٹری محمد عرفان آرائیں، فنانس سیکرٹری ملک جلال آرائیں اور آڈیٹر محمد اکمل نے پارکنگ پلازہ کے سلسلہ میں احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارکنگ پلازہ جو خالصتا وکلا کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے بنایا گیا تھا جسے مکمل ہوئے 8ماہ سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے، بار کی طرف سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کو بار بار خط لکھے گئے لیکن نا معلوم وجوہات کی بنا پر پلازہ کو بار کے حوالے نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکلا کا ہم پر پریشر بڑھتا جا رہا ہے اور پارکنگ پلازہ میں شفٹنگ نہ ہونیکی وجہ سے کچہری کے چاروں اطرف ہر وقت ٹریفک بلاک رہتی ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر گزرنے والے لاکھوں شہریوں بلکہ کالج و سکول کے بچے بچیوں اور ایمبولینسز کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلد از جلد پلازہ کو ہمارے حوالہ نہ کیا گیا تو وکلا جو بضد ہیں کہ ازخود پلازہ میں گاڑیاں کھڑی کرنا شروع کر دیں گے جس کی وجہ سے شاید کوئی ناخوشگوار معاملہ نہ بن جائے، ایک ہفتہ کے اندر پلازہ ہمارے حوالے نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے اور غیرمعینہ مدت کے لئے چوک کچہری میں دھرنا دیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پارکنگ پلازہ کی وجہ سے
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔