بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کابینہ کی تشکیل کا اختیار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کابینہ کی تشکیل کا اختیار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوامیں صوبائی کابینہ کی تشکیل کامعاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو کابینہ کی تشکیل کا اختیار دیدیا جبکہ عمران خان نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ایڈوائزری کونسل کے قیام کی تجویز مسترد کردی، صرف سہیل آفریدی صوبے میں حکومت چلائیں،بانی پی ٹی آئی کا پیغام وزیراعلی کوپہنچا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تاحال کسی وزیر کی خیبرپختونخوا کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا ، پنجاب میں ایڈوائزری کونسل کے قیام کی تجویز مسترد کر دی، ایڈوائدری کونسل مسترد کرنے کا مقصد سہیل آفریدی اور عالیہ حمزہ کو مکمل بااختیار بنانا ہے۔
عمران خان کا وزیراعلی کا پیغام پہنچایا گیا کہ صرف سہیل آفریدی صوبے میں حکومت چلائیں گے، خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری کو بھی تبدیل کئے جانے پرغور کیا جا رہاہے ، نیا آئی جی پولیس خیبرپختونخواقبائلی اضلاع سے تعینات کئے جانے کا امکان ہے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ، مزید 24اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ، مزید 24اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں افغان طالبان اور ٹی ٹی پی بھارت سے ملکر کر جارحیت کر رہے ہیں،محمد عارف افغانستان بھارت کا مکمل پراکسی، اب ہمسایوں کی طرح رہنا ہوگا،وزیر دفاع حماس کی قطر، ترکیہ اور مصر سے غزہ میں سیز فائر پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کی اپیل حکومت نے غربت کے خاتمے کو ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر اپنایا، احسن اقبال پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق ہوگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کابینہ کی تشکیل کا بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔