سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اڈیالہ جیل سے جاری اپنے خصوصی پیغام میں عمران خان نے کہا کہ سہیل آفریدی ان کے آئی ایس ایف کے دیرینہ اور وفادار ساتھیوں میں سے ہیں، اور انہیں یقین ہے کہ وہ تحریک انصاف کے نظریے کے مطابق خیبرپختونخوا میں انقلابی اقدامات کریں گے۔

انہوں نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھی حکومت کی منتقلی کے باوقار عمل پر سراہا۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں گزشتہ 2 سال کے دوران پیش آنے والے 4 بڑے واقعات۔ 9 مئی، 26 نومبر، آزاد کشمیر اور مریدکے کے سانحات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ دہرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تمام واقعات میں بڑی تعداد میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ 9 مئی کے حوالے سے ان کا مؤقف ابتدا سے واضح ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر لائی جائے اور واقعے کی آزادانہ تفتیش کی جائے، مگر اب تک اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ فریق کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا کر بغیر شفاف تحقیقات کے ملٹری کورٹس اور کینگرو کورٹس سے 10، 10 سال کی سزائیں سنائی گئیں، حالانکہ اس دن نہتے شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ 26 نومبر، آزاد کشمیر اور مریدکے میں بھی اسی طرز پر ریاستی طاقت کا استعمال کیا گیا، اور اگر ماضی کے واقعات کی تحقیقات ہو جاتیں تو یہ سانحات دوبارہ پیش نہ آتے۔

عمران خان نے خبردار کیا کہ اگر نہتے شہریوں کے قتلِ عام پر جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو آئندہ اس سے بھی بڑے سانحات ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنان سے اپیل کی کہ نماز جمعہ کے بعد خیبرپختونخوا میں احتجاج کرتے ہوئے چاروں واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کریں۔

عمران خان نے کہا کہ آج ملک میں سب کچھ ’عاصم لاء‘ کے تحت چل رہا ہے، عدالتیں فوجی عدالتوں کی طرز پر کام کر رہی ہیں، اور 26ویں غیر آئینی ترمیم کے بعد انصاف کی توقع قریباً ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ آرمی چیف عاصم منیر، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری کرکے فارم 47 کے ذریعے نااہل اور غیرمنتخب حکومت مسلط کی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس دہشتگردی، امن، یا خارجہ پالیسی کے معاملات میں نہ وژن ہے، نہ اہلیت۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ بندوق کے زور پر مسائل کا حل کبھی دیرپا نہیں ہوا، افغانستان کے ساتھ تنازعات کا حل سیاسی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر انہیں پیرول پر رہا کیا جائے، تو وہ افغانستان کے ساتھ امن اور تعلقات کی بحالی کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سہیل آفریدی عمران خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی پر جوڈیشل کمیشن تحریک انصاف نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

تحریک انصاف والے پاکستان کے خلاف کھڑے ہیں: رانا ثنا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا فیصلہ جیل حکام کریں گے۔ یہ وزیراعظم کا کام نہیں ہے کہ جیل میں ملاقاتوں کا اہتمام کریں۔ کوئی انتظامی اتھارٹی وزیراعلیٰ کی بات نہیں مانتی تو عدالت سے رجوع کریں۔ سہیل آفریدی بانی کی مشاورت کے بغیر کچھ نہیں تو اتنی بڑی باتیں بھی نہ کرتے۔ تحریک انصاف والے پاکستان کے خلاف کھڑے ہیں۔ تحریک انصاف ہر اس چیز کے خلاف ہے جو پاکستان کو آگے لے کر جائے۔ پی ٹی آئی رویہ درست نہیں کرتی تو اس کے حالات میں بہتری کی امید نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف والے پاکستان کے خلاف کھڑے ہیں: رانا ثنا
  • عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو کابینہ اپنی مرضی سے بنانے کا حکم دے دیا
  • وزیراعظم کی سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد، مکمل تعاون کی یقین دہانی
  • وزیراعظم نے مبارکباد کے لیے کال کی، ان سے کہا عمران خان سے ملاقات کروائیں مگر کوئی جواب نہیں ملا، سہیل آفریدی
  • یقین دلاتا ہوں میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا: سہیل آفریدی
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت، عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد روانہ
  • عمران خان نے مرید کے واقعے پر احتجاج کی کال دیدی، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
  • نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ
  • سہیل آفریدی کا حلف اٹھانے کے فوری بعد عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ