Jasarat News:
2025-10-18@10:31:43 GMT

دبئی پولیس نے خطرناک ڈرائیونگ پر گاڑی ضبط کرلی

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251018-06-14

 

دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی پولیس نے خطرناک ڈرائیونگ پر گاڑی ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق محنت کش ڈلیوری بائیکر کو تنگ کرنے پر گاڑی ضبط کی گئی اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دبئی حکام کے مطابق کار ڈرائیور نے محنت کش بائیکر کا راستہ روکا،جب کہ پولیس نے کار ڈرائیور کی ویڈیو جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے ڈرائیور کی شناخت کر کے گاڑی اس کے گھر جا کر ضبط کرلی۔

انٹرنیشنل ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پولیس نے

پڑھیں:

ایکواڈور : فوجداری عدالت کے جج مارکوس مینڈوزا فائرنگ سے ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251018-06-10

 

 

کیوٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) ایکواڈور کے مغربی صوبے مناسبی کے شہر مونتے کرسٹی میں فوجداری عدالت کے جج مارکوس مینڈوزا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ خبررساںاداروں کے مطابق ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جج اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے گئے تھے۔ ایک مسلح شخص موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے جج کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد جمع کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب ججوں کی ایسوسی ایشن نے جج مینڈوزا کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مکمل اور شفاف تحقیقات کے ساتھ عدالتی عہدیداروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک

متعلقہ مضامین

  •  اسپیس ایکس نے امریکی فوج کے لیے 21 سیٹلائٹس خلا میں روانہ کردیں
  •  بنگلادیش : گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک
  • ایکواڈور : فوجداری عدالت کے جج مارکوس مینڈوزا فائرنگ سے ہلاک
  • دبئی‘ خطرناک ڈرائیونگ پر گاڑی ضبط
  • خطرناک ڈرائیونگ پرگاڑی ضبط، مقدمہ درج
  • پیرو: عبوری صدر کے خلاف احتجاج‘ سڑکیں میدانِ جنگ میں تبدیل
  • بغداد : دھماکے میں پارلیمانی امیدوار صفا مشہدانی ہلاک
  • انڈونیشیا میں 6.7 شدت کا زلزلہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
  • یمن: حدیدہ میں بارودی سرنگوں سے 8 ماہ میں 147 شہری جاں بحق و زخمی