بنگلادیش : گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-06-16
ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلا دیش میں گارمنٹس فیکٹری اور کیمیکل گودام میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کئی افراد زخمی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ دوپہر کے وقت ڈھاکا کے میرپور علاقے میں واقع فیکٹری کی تیسری منزل پر لگی۔ آگ اس گودام تک پھیل گئی جہاں بلیچنگ پاؤڈر، پلاسٹک اور ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کا ذخیرہ تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ایوان شاہی نے اعلان کیا ہے کہ شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز کا بیرون ملک انتقال ہوگیا ۔ شہزادہ عبد اللہ بن فہد کی نماز جنازہ منگل کے روز ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ اس سے قبل سعودی عرب میں مشرقی صوبے کے سابق امیر شہزادہ محمد بن فہد کا 75 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔ شہزادہ محمد بن فہد شاہ فہد کے دوسرے بیٹے تھے۔ وہ 1950 ء میں ریاض میں پیدا ہوئے تھے۔