Jasarat News:
2025-10-18@12:40:14 GMT

بغداد : دھماکے میں پارلیمانی امیدوار صفا مشہدانی ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے طارمیہ میں بم دھماکے میں بغداد صوبائی کونسل کے موجودہ رکن اور آئندہ پارلیمانی انتخابات کے امیدوار صفا المشہدانی جان کی بازی ہار گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بغداد آپریشنز کمانڈ (بی او سی) کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ واقعہ بدھ کی شب اس وقت پیش آیا جب صفا المشہدانی کی گاڑی میں نصب بم بغداد سے تقریباً 40 کلومیٹر شمال میں الطارمیہ کے علاقے میں پھٹ گیا، جس میں صفا المشہدانی ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہو گئے۔ عراقی وزیرِ اعظم اور محمد شیاع السودانی نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

 

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

  امریکا میں طوفان ہیلونگ کے پیش نظر ڈیڑھ ہزار افراد کا انخلا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251018-06-18

 

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست الاسکا کی طرف بڑھنے والے طوفان کے پیش نظر ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں کے ہزار سے زائد افراد کو طیاروں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الاسکا کے دور افتادہ مقام یوکون کسکوکوم میں طوفان ہیلونگ کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جس کے باعث ریاست الاسکا میں ڈیڑھ ہزار سے زائد آبادی کو فضائی راستے سے محفوظ مقام پر پہچانے کے لیے فضائی آپریشن کیا گیا ۔

انٹرنیشنل ڈیسک

متعلقہ مضامین

  •  اسپیس ایکس نے امریکی فوج کے لیے 21 سیٹلائٹس خلا میں روانہ کردیں
  •   امریکا میں طوفان ہیلونگ کے پیش نظر ڈیڑھ ہزار افراد کا انخلا
  •  بنگلادیش : گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک
  • ایکواڈور : فوجداری عدالت کے جج مارکوس مینڈوزا فائرنگ سے ہلاک
  • فرانسیسی وزیراعظم سبسٹین لیکورنو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب
  • جرمنی : بچوں پر چاقو سے حملہ کرنے والے افغانی کو مقدمے کا سامنا
  • انڈونیشیا میں 6.7 شدت کا زلزلہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
  • نیوزی لینڈ کے سابق وزیراعظم جم بولگر 90 برس کی عمر میں آنجہانی ہوگئے
  • یمن: حدیدہ میں بارودی سرنگوں سے 8 ماہ میں 147 شہری جاں بحق و زخمی