پیرو: عبوری صدر کے خلاف احتجاج‘ سڑکیں میدانِ جنگ میں تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لیما (انٹرنیشنل ڈیسک) پیرو میں عبوری صدر کے خلاف ملک گیر مظاہرے شدت اختیار کر گئے اور مظاہرین نے پارلیمان تحلیل کر کے فوری نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہزاروں افراد عبوری سیٹ اَپ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔ دارلحکومت لیما کی سڑکیں میدان ِ جنگ میں تبدیل ہوگئیں اور مظاہرین نے شاہراہوں پر آگ لگا سڑکیں بند کردیں۔مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ اس دوران پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کیا گیا،جب کہ جھڑپوں میں 55 پولیس اہلکار اور 20 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
‘ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں’
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت جاری کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے اور انہیں گرفتار کرکے حوالات میں رکھا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون توڑنے والے افراد کو شخصی ضمانت پر رہا نہ کیا جائے، بلکہ وہ صرف عدالت سے ضمانت ملنے کی صورت میں ہی باہر آسکیں گے۔
ٹریفک ریکارڈ کے مطابق اس وقت قواعد کی خلاف ورزی پر 1,390 افراد گرفتار ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ٹریفک پولیس کو ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر ٹریفک نظام میں بہتری نہ آئی تو محکمے کا متبادل لانا پڑے گا۔