مقبوضہ کشمیر، نامعلوم افراد نے سیب کے بیسیوں درخت کاٹ دیے
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
بھارتی فورسز اہلکار کشمیریوں کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کیلئے اس طرح کی کارروائیاں کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں نامعلوم افراد نے ضلع اسلام آباد کے علاقے سلیگام ڈنگر پورہ میں سیب کے بیسیوں درخت کاٹ ڈالے۔ بھارتی فورسز اہلکار کشمیریوں کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کیلئے اس طرح کی کارروائیاں کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا، نامعلوم افراد نے باغ میں گھس کر سیب کے درخت کاٹ دیے۔درختوں پر سیب لگا ہوا تھا جو اتارے جانے کیلئے تیار تھا۔ باغ مالکان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی برسوں کی محنت کو راتوں رات تباہ ہوتے دیکھ کر انتہائی غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں مالی طور پر برباد کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ ہمارا ذریعہ معاش ہم سے چھین لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں کا مقصد کشمیر کی معیشت کو تباہ کرنا ہے۔ سیاسی مبصرین اس کارروائی کو کشمیر کی معیشت کو کمزور کرنے کی مذموم بھارتی مہم کے ایک حصے کے طور پر دیکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بھارتی فوج کشمیریوں پر بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور
— فائل فوٹووزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں پر بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔
فیصل ممتاز راٹھور نے لوات، دواریاں، دودھنیال میں استقبالیہ تقریبات سے خطاب کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے، پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر وزراء کے ساتھ نیلم میں موجود ہوں، پیپلز پارٹی کی حکومت محرومیوں کا خاتمہ کرے گی، ہم نے وقت ضائع نہیں کرنا عوام کے مسائل حل کرنے ہیں۔
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر کے مسائل حل کرنے کے لیے کابینہ اجلاس بلایا ہے، نیلم کے مسائل موسٹ سینئر وزیر کے ساتھ مل کر حل کریں گے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کی سرپرستی اور حکومت پاکستان کا تعاون ہمارے ساتھ موجود ہے، ہمارے سامنے چیلنجز بہت زیادہ ہیں یقین ہے کہ سرخرو ہوں گے، کچھ عرصہ قبل عوام سڑکوں پر تھے جبکہ آج لوگ سیاسی جماعتوں پر اعتبار کر رہے ہیں۔