Express News:
2025-12-02@14:44:59 GMT

پاکستان کے ساتھ تعلقات نئے دورمیں داخل ہوچکے، ازبک سفیر

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

اسلام آباد:

ازبکستان کے سفارتخانے اور اتحاد پبلیکیشنز کے زیر اہتمام کتاب "ازبکستان، تیسری نشاۃ ثانیہ، مستقبل کا تصور" کی شاندار تقریبِ رونمائی نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ، صدرِ مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی، وسطی ایشیائی ممالک کے سفیروں سمیت مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور پاکستان اور ازبکستان کے قومی ترانے بجا کر کیا گیا۔ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور مصنف کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ازبک صدر شوکت میر ضیایف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ"پاکستان اور ازبکستان کے مابین تاریخی تعلقات ہیں،ہمارے مشترکہ ثقافتی ورثے ہیں, سنٹرل ایشیا کے ممالک پاکستان کے گوادر سمیت دیگر بندرگاہوں کے ذریعے تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں۔

کتاب کے مصنف محمد عباس خان اور پبلشر طاہر فاروق نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان ایک مشترکہ تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے امین ہیں، اور دونوں ملکوں کی موجودہ قیادت تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جا رہی ہے۔

ازبکستان کے سفیر کہا کہ تم تمام ممالک کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات پر یقین رکھتے ہیں، باہمی تعمیر و ترقی وقت کی ضرورت ہے۔

جماعتِ اسلامی کے ڈائریکٹر فارن افیئرز آصف لقمان قاضی نے بھی کتاب کی اشاعت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے کے تاریخی و فکری روابط مزید مضبوط ہوں گے۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ازبکستان کے کہا کہ

پڑھیں:

 کتاب ہدایت

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
O بیشک رات کا اُٹھنا دل جمعی کیلئے انتہائی مناسب ہے اور بات کو بہت درست کر دینے والا ہےO یقیناً تجھے دن میں بہت شغل رہتا ہے O تو اپنے رب کے نام کا ذکر کیا کر اور تمام خلائق سے کٹ کر اس کی طرف متوجہ ہو جاO مشرق ومغرب کا پروردگار جس کے سوا کوئی معبود نہیں، تو اسی کو اپنا کارساز بنا لےO  (سورۃ المزمل: آیت 6 تا 9)

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے بحرین کے سفیر کی ملاقات ، باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان اور یواے ای کے تعلقات مذہبی و ثقافتی اقدار کی بنیادوں پرقائم ہیں: وزیراعظم
  • پاکستان  ‘ امارا ت کے تعلقات غیر  متزلنرل  ِ دونوں  ملک اہداف  کیلئے  پر عزم  : وزیراعظم
  • کراچی میں گٹروں کے کھلے ڈھکن حکومتی نااہلی کا پلندہ ثابت ہوچکے ہیں، حلیم عادل شیخ
  • اسلامی ممالک پاک افغانستان تنازعہ میں کردار ادا کر سکتے ہیں: افغان سفیر
  • اسلامی ممالک کابل، اسلام آباد کشیدگی میں مؤثر ثالث بن سکتے ہیں،افغان سفیر
  • چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو
  • پاکستان دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے مصر کے ساتھ 250 کاروباری اداروں کی فہرست شیئر کرے گا، اسحٰق ڈار
  • ٹیرف سے جنگیں روکیں، کئی ممالک سے تعلقات مضبوط ہوئے: ڈونلڈ ٹرمپ
  •  کتاب ہدایت