شادی کینسل؛ ٹام کروز اور کیوبن اداکارہ کے درمیان تعلقات 9 ماہ بعد ہی ختم
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اور کیوبن نژاد اداکارہ آنا دے آرمس کے درمیان نو ماہ سے جاری رومانوی تعلق کا اختتام ہوگیا ہے۔
63 سالہ ٹام کروز اور 37 سالہ آنا دے آرمس نے کبھی بھی اپنے تعلقات کی باقاعدہ طور پر تصدیق نہیں کی تھی، لیکن انہیں اس سال کے اوائل میں سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان تعلقات میں ٹھنڈک پڑگئی ہے اور وہ اب ڈیٹنگ کا سلسلہ ختم کرچکے ہیں، تاہم دونوں دوست بن کر رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹام کروز اور آنا نے ایک ساتھ اچھا وقت گزارا لیکن اب ان کے راستے الگ ہوگئے ہیں۔
یہ جوڑا ورمونٹ میں آنا دے آرمس کے سات ملین ڈالر کے گھر پر اکثر دیکھا جاتا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آنا کو ٹام کروز کی آنے والی فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے، جہاں دونوں ایک ساتھ کام کریں گے۔ پیشہ ورانہ سطح پر ان کا تعاون جاری رہے گا، حالانکہ ذاتی تعلقات میں انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ٹام کروز اس سے قبل تین شادیاں کرچکے ہیں، جن میں میمی راجرز، نکول کڈمین اور کیٹی ہومز شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹام کروز اور
پڑھیں:
مصری وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کی عکاسی کرتا ہے جو مشترکہ عقیدے، ثقافتی وابستگی اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر مشترکہ نقطہ نظر پر مبنی ہیں۔ یہ پاکستان-مصر تعلقات کی سٹریٹجک سمت کو مزید مستحکم کرنے اور انہیں سیاسی، اقتصادی، دفاعی، ثقافتی اور عوام کے درمیان تعاون پر توجہ دینے کے ساتھ وسیع تر راہ پر گامزن کرنے میں کردار ادا کرے گا۔ دورے کے دوران مصری وزیر خارجہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات اور بات چیت کریں گے۔