ٹام کروز اور آنا دی آرمس کا تعلق محض 9 ماہ بعد ہی ختم، کیا وجہ بنی؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اور کیوبن نژاد ہسپانوی اداکارہ آنا دے آرمس نے نو ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔ برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق، دونوں اداکار ایک مشترکہ فلم پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، تاہم ان کے درمیان علیحدگی کی اطلاعات نے مداحوں کو حیران کر دیا۔
ذرائع کے مطابق، جوڑے نے باہمی رضامندی سے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اب وہ صرف دوستی کا تعلق ہی قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میں پہلے جیسے محبت باقی نہیں رہی تھی جس کے باعث دونوں نے علیحدگی کو بہتر راستہ سمجھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’ٹام کروز نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا‘
دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں نے کبھی بھی اپنے تعلقات کی باقاعدہ طور پر تصدیق نہیں کی، لیکن انہیں مئی میں سابق انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے درمیان قربتوں کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
یاد رہے کہ ٹام کروز اس سے قبل تین شادیاں کر چکے ہیں۔ ان کی پہلی شادی 1987 میں اداکارہ میمی راجرز سے ہوئی، جس کے بعد انہوں نے نکول کڈمین اور پھر کیٹی ہومز سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹام کروز ہالی ووڈ ہسپانوی اداکارہ آنا دے آرمس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹام کروز ہالی ووڈ ہسپانوی اداکارہ آنا دے آرمس ٹام کروز
پڑھیں:
ٹام کروز اور آنا دی آرمس کی دوستی کا اختتام – مختصر مگر یادگار رفاقت
ہالی وڈ کی چمکتی دنیا میں ایک اور مشہور جوڑی نے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔ 62 سالہ ٹام کروز اور36 سالہ آنا دی آرمس کے درمیان قائم ہونے والی قریبی دوستی ایک سال سے بھی کم عرصے میں ختم ہو گئی ہے۔
قریبی ذرائع کے مطابق، اگرچہ دونوں اب بھی ایک دوسرے کی صحبت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تاہم انہوں نے باہمی رضامندی سے فیصلہ کیا ہے کہ وہ محض دوست رہیں گے اور اپنی پیشہ ورانہ زندگیوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔
ٹام اور آنا کی مختصر مگر دلکش کہانی نے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ ان کی اسکرین کے باہر کی کیمسٹری کو بھی خوب سراہا گیا، لیکن اب یہ جوڑی محبت سے زیادہ دوستی پر یقین رکھتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی قریب میں ان دونوں کے بارے میںخلا میں شادی کرنے کی افواہیں بھی گردش کرتی رہی تھیں، جنہیں سوشل میڈیا پر خاصی توجہ ملی۔ تاہم، اس حوالے سے نہ تو ٹام کروز اور نہ ہی آنا دی آرمس نے کبھی کسی قسم کی تصدیق کی۔
ذاتی زندگی کی بات کی جائے تو ٹام کروز اس سے قبل می می راجرز، نکول کڈمین اور کیٹی ہومز سے شادی کر چکے ہیں۔ دوسری جانب، آنا دی آرمس نے ہسپانوی اداکار مارک کلوٹٹ سے شادی کی تھی، اور ان کا نام ایک وقت میں بین ایفلیک کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔
شوبز کی دنیا میں تعلقات بننا اور ٹوٹنا کوئی نئی بات نہیں، مگر ٹام اور آنا کی کہانی نے ثابت کیا ہے کہ احترام اور دوستی کا دامن تعلق کے اختتام کے بعد بھی تھاما جا سکتا ہے۔ ان کے مداح اب بھی ان کی انفرادی کامیابیوں کے منتظر ہیں، چاہے وہ ساتھ نہ ہوں، پھر بھی روشنی میں ضرور رہیں گے۔