پیوٹن کی شامی صدر الشرع سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو:۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے شامی ہم منصب احمد الشرع سے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات کو بہتر بنائیں گے۔ دونوں رہنماﺅں نے بدھ کے روزروس کے دارالحکومت ماسکو میں ملاقات کی۔
الشرع اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک روس کا اولین دورہ کر رہے ہیں۔ الشرع نے گزشتہ سال روس کے پرانے اتحادی بشارالاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد شام کی صدارت سنبھالی تھی۔ روسی صدر کے دفتر کریملن میں ہونے والی اس ملاقات کے آغاز پر صدر پوٹن نے شام میں اس ماہ کے اوائل میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات پر صدر احمد الشرع کو مبارکباد دی اور کہا کہ روسی حکومت دمشق کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔
ماسکو میں کریملن کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان شام میں روسی فوجی اڈوں کے مستقبل پر بھی بات چیت متوقع تھی، جن میں لاذقیہ صوبے میں ایئر بیس اور ساحلی شہر طرطوس میں بحری اڈہ بھی شامل ہیں۔ کریملن کی طرف سے یہ بات دونوں صدور کی ملاقات کے آغاز کے چند ہی منٹ بعد کہی گئی تھی۔
صدر الشرع نے ملاقات کے آغاز پر کہا کہ شام سابقہ حکومت کے دور میں طے کردہ تمام معاہدوں کا احترام کرے گا، جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ دمشق اور ماسکو کے تعلقات میں تسلسل برقرار رہے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملاقات کے
پڑھیں:
پاکستان اور ویتنام میں تجارتی حجم میں اضافہ کے وسیع امکانات ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ کے وسیع امکانات ہیں،ویتنام اور پاکستان میں پی ٹی اے کے حوالے سے مذاکرات تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا نادر موقع ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منعقدہ پاک ویتنام بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بزنس فورم میں وزیر ٹریڈ ویتنام نیگان ہونگ ڈائن،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ،سیکرٹری تجارت جواد پال، ویتنام کی سفیر اور ایس آئی ایف سی حکام نے شرکت کی۔فورم میں نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق جدون،راولپنڈی اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدور سمیت بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرعاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان موجودہ تجارتی حجم دونوں ملکوں کی صلاحیت سے انتہائی کم ہے، پاکستان اور ویتنام میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ کے وسیع امکانات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بی ٹو بی سطح پر روابط کو مظبوط بنانے، صنعتی تعاون کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقائی سطح پر تجارتی تعلقات میں اضافہ خطے کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ویتنام اور پاکستان میں پی ٹی اے کے حوالے سے مذاکرات تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا نادر موقع ہیں،دونوں ممالک کے درمیان لارج ،میڈیم اور سمال سکیل پر تعاون کے وسیع امکانات موجو دہیں،پاکستان اور ویتنام کا تجارتی مستقبل انتہائی روشن ہے، بزنس کمیونٹی اس سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی،دونوں ممالک سائنس اینڈٹیکنالوجی،ٹیکسٹائل ،زراعت،سی فوڈ،حلال فوڈ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔