آغا خان یونیورسٹی کے معروف ماہرِ اطفال، پروفیسر ڈاکٹر آغا ذوالفقار خان نے 76 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی، ان کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور وہ اس اقدام کو سراہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ ان کی یہ متاثرکن کہانی یاد دلاتی ہے کہ ساتھ اور خوشی زندگی کے کسی بھی مرحلے پر مل سکتی ہے۔

آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر آغا ذوالفقار خان نے 76 سال کی عمر میں شادی کر کے یہ ثابت کر دیا کہ محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ ان کی یہ متاثرکن کہانی یاد دلاتی ہے کہ ساتھ اور خوشی زندگی کے کسی بھی مرحلے پر مل سکتی ہے۔

نوٹ: تصویر نمائشی مقصد کے لیے AI سے تیار کی گئی ہے pic.

twitter.com/45RoVZFCwt

— Ruhma Irfan Malik (@iruhmamalik) October 16, 2025

شبانہ شوکت لکھتی ہیں کہ اس عمر میں ساتھی کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے کہ بچے اپنی فیملیز کے ساتھ مصروف تو بوڑھے والدین کے لیے وقت نکالنا کچھ مشکل ہوجاتاہےتو ہم عمر ساتھ ان کی زندگی میں آسانی لانے کا موجب بنتا ہے۔

آغا خان یونیورسٹی کے معروف ماہرِ اطفال،پروفیسر ڈاکٹر آغا ذوالفقار خان نے 76 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی
ویسے اس عمر میں ساتھی کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے کہ بچے اپنی فیملیز کے ساتھ مصروف تو بوڑھے والدین کے لئے وقت نکالنا کچھ مشکل ہوجاتاہےتو ہم عمر ساتھ ان کی زندگی میں آسانی لانے کا… pic.twitter.com/sU0hH49aZ1

— شبانہ شوکت (@Shabanashaukat4) October 14, 2025

ایک صارف کا کہنا تھا کہ عمر سے فرق نہیں پڑتا، جانے ایک جملہ کیوں بولا جاتا ہے کہ ’اس عمر میں شادی کر لی‘، شادی کی کوئی عمر نہیں ہوتی، جو اکیلا ہے اس کا حق ہے پارٹنر منتخب کرے۔

عمر سے فرق نہیں پڑتا، جانے ایک جملہ کیوں بولا جاتا ہے کہ
" اس عمر میں شادی کر لی"

شادی کی کوئ عمر نہیں ہوتی، جو اکیلا ہے اسکا حق ہے پاٹنر منتخب کرے،
زوال پسند معاشرے کی ایک یہ بھی نشانی ہے جو نیچرل چیزوں کو " odd/bad" سمجھتے ہیں https://t.co/MCILq50Yyy

— Teimi (@temi_alien) October 14, 2025

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ بہت اچھا کیا۔ ایسی شادیاں عام ہونی چاہیں اور خاص طور پر اولاد کو ان کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

بہت اچھا کیا۔ ایسی شادیاں عام ہونی چاہیں اور خاص طور پر اولاد کو ان کو سپورٹ کرنا چاہئے۔ https://t.co/2ITCeOupTy

— ER (@tangerine406) October 14, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

76 سال کی عمر میں شادی شادی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 76 سال کی عمر میں شادی آغا خان یونیورسٹی کے عمر نہیں ہوتی کی عمر میں

پڑھیں:

معروف ڈانسر مہک ملک نے پی ایس ایل فیصل آباد کی ٹیم خرید لی؟

پاکستانی سوشل میڈیا پر گزشتہ چند دنوں سے یہ دعویٰ گردش کررہا ہے کہ معروف ٹرانس جینڈر ڈانسر اور ٹک ٹاک شخصیت مہک ملک نے پاکستان سپر لیگ (PSL) کی نئی فیصل آباد فرنچائز خرید لی ہے، اور وہ مبینہ طور پر پی ایس ایل ٹیم کی پہلی ٹرانس جینڈر مالک بن گئی ہیں۔

یہ خبر بڑی تعداد میں صارفین شیئر کر رہے ہیں اور کئی لوگ اسے ایک بڑی سماجی تبدیلی کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔

آن لائن پوسٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مہک ملک نے فیصل آباد کی نئی پی ایس ایل ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق مہک ملک اپنی ’شہرت اور نوجوانوں میں مقبولیت‘‘ کو فرنچائز میں لانا چاہتی ہیں، اور پی ایس ایل انتظامیہ اس پیش رفت کا خیرمقدم کر رہی ہے۔

کچھ پوسٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مہک ملک کی ملکیت ’’پاکستان میں کھیلوں کے شعبے میں صنفی شمولیت کی بڑی مثال‘‘ ہوگی۔

        View this post on Instagram                      

لیکن فیکٹ چیک کے مطابق، ان تمام دعوؤں کی تاحال کوئی سرکاری تصدیق موجود نہیں۔ پاکستان سپر لیگ (PSL) کی جانب سے مہک ملک کے کسی فرنچائز خریدنے کا کوئی سرکاری اعلامیہ جاری نہیں ہوا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی طرف سے بھی اس طرح کی خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

دستیاب شواہد کے مطابق یہ دعوے صرف سوشل میڈیا افواہوں پر مبنی ہیں جن کے پیچھے کوئی قابلِ اعتماد ذریعہ نہیں۔


اصل سرکاری پیش رفت کیا تھی؟

پی سی بی نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل 11 میں دو نئی ٹیمیں شامل ہوں گی، جس سے 2026 کے سیزن کےلیے ٹیموں کی کل تعداد چھ سے بڑھ کر آٹھ ہوجائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے توسیع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئی فرنچائزز کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو شیڈول ہے۔ دو نئی ٹیموں کا اضافہ لیگ کی ایک بڑی تنظیم نو ہے۔

کامیاب بولی دہندگان کو چھ شہروں کی شارٹ لسٹ میں سے ایک ٹیم کا نام اور شہر کا انتخاب کرنا ہوگا جن میں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدر آباد، سیالکوٹ، مظفر آباد، اور گلگت شامل ہیں، اور ان دو نئی فرنچائزز کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی۔ یعنی ابھی تک نئی ٹیم کا نام اور نیلامی نہیں ہوئی ہے۔

فیکٹ چیک کے بعد ٹیم اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ:

مہک ملک کے پی ایس ایل ٹیم کی مالک بننے کا دعویٰ غیرتصدیق شدہ ہے۔ پی ایس ایل یا پی سی بی نے اس سے متعلق کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام پوسٹس کو افواہیں قرار دیا جا سکتا ہے جب تک ادارہ جاتی سطح پر کوئی معلومات جاری نہ کی جائیں۔

پی ایس ایل سے متعلق اصل معلومات تک رسائی کےلیے پی سی بی اور پی ایس ایل کی آفیشل ویب سائٹ دیکھی جاسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اے ماہِ دسمبر! مائیں تو مائیں ہوتی ہیں
  • خیبرپختونخوا میں گورنر راج، اے این پی کا ردعمل بھی آگیا
  • کیا بچوں کی بھوک بڑھانے والی ادویات کا استعمال محفوظ ہے؟
  • پاکستان معدنی وسائل، مقامی مواد اور نوجوانوں کے جوہر میں دنیا سے کم نہیں: ڈاکٹر طاہر عرفان
  • پاکستان معدنی وسائل، مقامی مٹیریل اور نوجوان افرادی قوت کےاعتبار سےدنیا سے کم نہیں، ڈاکٹر طاہر عرفان
  • بھارتی ریاست آسام میں دوسری شادی پر پابندی عاید
  • بھارت میں دوسری شادی پر پابندی، قانون کی خلاف ورزی پر 10 سال قید اور بھاری جرمانہ
  • بھارت میں دوسری شادی پر پابندی کا بل منظور؛ 10 سال قید اور بھاری جرمانہ ہوگا
  • معروف ڈانسر مہک ملک نے پی ایس ایل فیصل آباد کی ٹیم خرید لی؟
  • میں گھر میں بھائی اور بہنوئی سے بھی پردہ کرتی ہوں : ڈاکٹر نبیحہ علی خان