ملتان، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں سالانہ امام حسین کانفرنس کا انعقاد، علماء، اساتذہ اور طلباء شریک
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
امام حسین کانفرنس سے حجت الاسلام والمسلمین علامہ عسکری الھدایت، مرکزی صدر وحدت ایمپلائز ونگ سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی اور یونٹ صدر کونین حیدر نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، ضلع ملتان، پروفیشنل یونٹ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی جانب سے سالانہ امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز علی گیلانی نے اپنے مخصوص انداز میں تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اسکے بعد طلباء و طالبات نے نعت خوانی و منقبت خوانی کی۔ حجت الاسلام والمسلمین علامہ عسکری الھدایت، مرکزی صدر وحدت ایمپلائز ونگ ایم ڈبلیو پاکستان برادر سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم صاحب، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان و ایڈووکیٹ سپریم کورٹ برادر یافث نوید ہاشمی اور یونٹ صدر برادر کونین حیدر نے شرکاء کانفرنس سے خطاب کیا۔ شرکاء کانفرنس کو فلسطین کربلائے غزہ ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔ کانفرنس میں یونیورسٹی فیکلٹی، اساتذہ، طلباء و طالبات، سینیئر برادران و اہلسنت برادران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کانفرنس کا
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔