کراچی میں موسم کے رنگ؛ صبح میں خنکی، دوپہر میں گرمی کی شدت
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
کراچی:
شہرقائد میں سردیوں کی آمد سے قبل شہری بیک وقت دو مختلف موسموں کا امتزاج دیکھ رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے وقت شہر میں خنکی محسوس کی جا رہی ہے جب کہ دن کے اوقات میں گرم اور خشک ہوائیں چلنے سے موسم یکسر مختلف دکھائی دیتا ہے۔
گزشتہ دنوں کے مقابلے میں آج صبح کے وقت درجہ حرارت میں ایک سے 2 ڈگری کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران سمندری ہوائیں معطل رہنے اور گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے باعث شہر کا پارہ 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مضافاتی علاقوں سمیت شہر کے دیگر حصوں میں وقفے وقفے سے گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ صبح اور شام کے وقت خنکی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پیر سے اسکول کتنے بجے کھلیں گے؟ طلبا و والدین کے لیے اہم اپڈیٹ
پنجاب میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیا شیڈول 16 اکتوبر 2025 سے نافذ ہو چکا ہے اور یہ31 مارچ 2026 تک مؤثر رہے گا۔
نئے اوقات کار کے تحت سنگل شفٹ اسکولز میں:
لڑکوں کے اسکول صبح 8:45 سے 2:45 (پیر تا جمعرات) تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کو اسکول12:30 بجے تک ہوں گے۔
لڑکیوں کے اسکول صبح 8:30 سے 2:30 (پیر تا جمعرات) اور جمعہ کو 12:15 بجے تک کلاسز جاری رہیں گی۔
ڈبل شفٹ اسکولز کے لیے:
لڑکوں کی پہلی شفٹ: 8:45 صبح تا 12:45 دوپہر (جمعہ کو 12:30 بجے تک)
دوسری شفٹ: 1:00 دوپہر تا 5:00 شام (جمعہ کو 2:00 بجے تک)
لڑکیوں کی پہلی شفٹ: 8:30 صبح تا 12:30 دوپہر (جمعہ کو 12:15 بجے تک)
دوسری شفٹ: 12:45 دوپہر تا 4:45 شام (جمعہ کو 1:45 سے 4:45 شام تک)
محکمہ تعلیم کے مطابق سردیوں کے باعث ان اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ طلبا و طالبات موسم کی شدت سے محفوظ رہتے ہوئے تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔
تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے اوقات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ والدین اور طلبا کے لیے یہ ایک اہم اطلاع ہے تاکہ وہ وقت پر اسکول پہنچنے کی تیاری کر سکیں۔