بھارت میں دیوالی کی مناسبت سے منعقد کردہ ایک تقریب میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب معروف گلوکار پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر کر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’عشق فقیرانہ‘ کے گانے سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے ریشبھ ٹنڈن دیوالی منانے خاندان کے ہمراہ ممبئی سے دہلی والدین کے گھر آئے تھے۔

35 سالہ بھارتی گلوکار مکمل طور پر صحت مند تھے اور اپنی پُرفارمنس کے دوران بھی بہت پُرجوش تھے لیکن اسٹیج پر گر پڑے۔

فقیرا کے نام سے مشہور بھارتی گلوکار کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ ابتدائی طور پر موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا بتائی گئی۔

 

ریشبھ نے اولییسیا نیڈوبیگووا نامی روسی خاتون سے شادی کی تھی جو ازبکستان میں ان کی ڈیجیٹل سیریز کے لیے لائن پروڈیوسر تھیں۔

گلوکار ریشبتھ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتے تھے۔ ان کے اداکارہ سارا خان کے ساتھ تعلقات کی خبریں بھی گرم تھیں۔

ریشبتھ کی اداکارہ کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں سارہ نے سندور لگایا ہوا تھا۔ جس سے یہ قیاس آرائیاں ہونے لگی تھیں دونوں نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے۔

تاہم اداکارہ سارا خان نے اپنے تعلقات کے بارے میں تمام افواہوں کی تردید کر دی تھی۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ یہ دہشت گرد فتنۃ الہندوستان گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ڈیرہ بگٹی اور آس پاس کے علاقوں میں موجود کسی بھی ممکنہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ‘عزم استحکام’ کے وژن کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 25 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • معروف اداکار خاقان شاہنواز نے اداکارہ سبینہ سید سے منگنی کرلی
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 12 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک
  • بھارت: گوا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 23 افراد ہلاک
  • بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک
  • بھارت کے مشہور نائٹ کلب میں گیس سلنڈر دھماکہ، 23 افراد جھلس کر ہلاک
  • خیبر پختونخوا، پاک فوج کی دو علیحدہ کارروائیوں میں 9 خوارج ہلاک
  • ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک
  • بھارت سے بیدخل کیے گئے معروف مصور ایم ایف حسین کا میوزیم ’لوح و قلم قطر‘ میں تیار
  • بھارت: ٹرین میں فوجی اہلکار ہلاک