data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں انکے ساتھ کھڑا ہے، گورنر سندھ

عالمی یومِ یکجہتی فلسطین پر اپنے پیغام میں کامران ٹیسوری نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کو عالمی امن کی ضمانت سمجھیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یومِ یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے پیغام میں مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی انسانیت کا تقاضا ہے اور مظلوموں کی حمایت ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ گورنر سندھ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کو عالمی امن کی ضمانت سمجھیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینی عوام کی قربانیاں اور جدوجہد دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں اور پاکستان ان کے حق میں ہر سطح پر آواز بلند کرتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین