ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹوکی مفتی منیب الرحمن سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251017-08-18
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے وفد نے صوبائی صدر اسد اللہ بھٹو اور صوبائی جنرل سیکٹری علامہ قاضی احمد نورانی کے ہمراہ سانحہ مرید کے اور وطن عزیز کو درپیش داخلی اور خارجی حالات کے تنازعہ میں مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن سے ملاقات کی اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان یوتھ ونگ کے صدر راؤ عبدالرحمٰن ، سابق ایم این اے محمد حسین محنتی اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ باہمی مشاورت اورغوروخوص کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کہا کے ضرورت اس امر کی ہے کہ ارباب اختیار اور علماء دانشمندانہ فیصلے کریں، روئیوں میں اعتدال اور ایک دوسرے کے موقف کو سمجھنا وقت کی ضرورت ہے۔ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے تمام طبقات کے ساتھ مساویانہ سلوک کرے۔ سانحہ مریدکے حد سے زیادہ طاقت کے استعمال کا نتیجہ ہے۔ معاملات کے حل کے لئے قومی مشاورت کی ضرور ت ہے۔ پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کی صورتحال کسی بھی احتجاج کی متحمل نہیں۔ افغانستان کی حکومت اپنے روئیوںپر غور کرے اور اپنے محسنوں کو مخالف نہ بنائے۔ سانحہ مرید کے کے ز خمیوں کا علاج معالجہ اور شہدا کی تدفین باوقار طریقے سے کی جائے۔ حکومت اپنا قانونی حق استعمال کریلیکن جبر سے گریز کرے۔ سپریم کورٹ کے ججز کی نگرانی میں اعلی عدالتی کمیشن قائم کرے اور حقائق سامنے لائے جائیں تا کہ افواہوں کو پھلنے کا موقع نہ ملے۔ پنجاب کے مدارس ، مساجد اورعلماء کو مکمل تحفظ مراہم کیا جائے تاکہ ریاست پر علماء کا مزید اعتماد بڑھے اور اس موقع پر علامہ قاضی احمد نورانی نے کہا کے عنقریب ملک بھر کی دینی وسیاسی جماعتوں کے قائدین، علماء مشائخ، مدارس کے محتمیم اور درگاہوں کے سجاداہ نشینوں کی قومی مشاورت بلاکر وطن عزیز کے استحکام اور دینی اقدار کے تحفظ کے لئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251016-08-30