اعلیٰ عدلیہ کے ضابطۂ اخلاق پر سپریم جوڈیشل کونسل میں اہم مشاورت متوقع
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس کل بروز ہفتہ صبح 11 بجے طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔
اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف دائر شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں آئینی ترمیم پر بحث، ججز کے سوالات نے سماعت کو نیا رخ دے دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے ضابطۂ اخلاق سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا جائے گا تاکہ عدالتی نظم و ضبط اور شفافیت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 209 کے تحت قائم ایک آئینی ادارہ ہے جو ججوں کے خلاف بدانتظامی، مس کنڈکٹ یا بدعنوانی سے متعلق شکایات کا جائزہ لینے کا اختیار رکھتا ہے۔
کونسل کا مقصد عدلیہ کے احتساب کے نظام کو مؤثر بنانا اور عدالتی وقار کو برقرار رکھنا ہے۔
مزید پڑھیں: جبری گمشدگیوں کا مسئلہ تقریباً حل ہوچکا، اٹارنی جنرل کی جوڈیشل کمیٹی کو بریفنگ
ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ اجلاس میں زیرِ التوا شکایات کے ساتھ ساتھ عدالتی اصلاحات سے متعلق تجاویز پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے اعلامیہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئین آئینی ادارہ اعلیٰ عدلیہ بدعنوانی جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس زیر التوا سپریم جوڈیشل کونسل شکایات ضابطہ اخلاق عدالتی اصلاحات مس کنڈکٹ مشاورت.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعلی عدلیہ بدعنوانی جسٹس یحیی ا فریدی چیف جسٹس زیر التوا سپریم جوڈیشل کونسل شکایات ضابطہ اخلاق عدالتی اصلاحات مس کنڈکٹ مشاورت سپریم جوڈیشل کونسل عدلیہ کے
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔