جبری گمشدگیوں کا مسئلہ تقریباً حل ہوچکا، اٹارنی جنرل کی جوڈیشل کمیٹی کو بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ انسدادِ دہشتگردی ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے بعد لاپتا افراد کا مسئلہ تقریباً حل ہو چکا ہے۔
یہ بات انہوں نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے اجلاس کو جبری گمشدگیوں کے مسئلے پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت اس مسئلے کے مستقل حل اور متاثرہ خاندانوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ایک جامع میکینزم تیار کر رہی ہے، جو آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹوڈنٹس یونین بحالی سے متعلق درخواست پر اٹارنی جنرل کونوٹس جاری
اٹارنی جنرل نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ خاندانوں کی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے ایسا نظام وضع کیا جائے گا جو شفافیت اور جواب دہی کو یقینی بنائے گا۔
مذکورہ اجلاس میں عدلیہ میں مداخلت کے خلاف ادارہ جاتی ردعمل، ججوں کے ضابطہ اخلاق میں ترامیم، اور لاپتہ افراد کے مسئلے پر پیش رفت سمیت عدلیہ میں بیرونی مداخلت کے مسئلے پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔
چیف جسٹس نے تمام ہائیکورٹس کی جانب سے مداخلت کے خلاف ایس او پیز وضع کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی آزادی اور سالمیت کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
مزید پڑھیں: پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف پی ایف یو جے کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس
چیف جسٹس نے مزید بتایا کہ ججوں کے لیے ضابطہ اخلاق میں ترامیم کی تجاویز تیار کر لی گئی ہیں اور بیرونی اثر و رسوخ کا جواب دینے کے لیے ادارہ جاتی میکینزم قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
فیصلہ کیا گیا کہ کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے رکھا جائے گا۔
اجلاس میں شریک تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے چیف جسٹس آف پاکستان کی تجاویز سے مکمل اتفاق کیا اور عدلیہ کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی سطح پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اٹارنی جنرل انسداد دہشتگردی ایکٹ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی خودمختاری ضابطہ اخلاق لاپتا افراد منصور عثمان اعوان میکینزم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اٹارنی جنرل انسداد دہشتگردی ایکٹ چیف جسٹس یحیی ا فریدی خودمختاری ضابطہ اخلاق لاپتا افراد منصور عثمان اعوان میکینزم اٹارنی جنرل چیف جسٹس کے لیے
پڑھیں:
آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ، وفاقی وزیر خزانہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے، این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے آئندہ ہفتے اجلاس ہوگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے، اصلاحات کے عمل میں پیش رفت جاری ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کلائمیٹ فنانسنگ بہت اہم ہے، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے، پائیدار ترقی کے لیے ادائیگی کا توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ اہم ہیں، مجموعی طور پر برآمدات میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے،آئی ٹی شعبے میں ماہانہ بنیادوں پر بہتری دیکھی جارہی ہے،ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، آئی ٹی سیکٹر بہترین کارکردگی پیش کر رہا ہے، حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ کم ہونے کا قرض ادائیگی پر مثبت اثر مرتب ہوا، پانڈا بانڈ کا جلد اجراء کرنے جا رہے ہیں، ہم سب ’’پاکستان فرسٹ‘‘ کے ایجنڈے کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔
سی سی ڈی کا منشیات کے خلاف پہلا گرینڈ آپریشن، غازی ککے میں کارروائی جاری
مزید :