بھارت، بہار میں ووٹر فہرستوں سے غیر مسلموں کی نسبت مسلمانوں کو زیادہ تعداد میں خارج کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جہاں حذف شدہ غیر مسلم ووٹروں کی شرح صرف 4.18 فیصد تھی، وہیں مسلمان ووٹروں کی شرح 6.38 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ یہ فرق سب سے زیادہ بہار کے سیمانچل خطہ میں دیکھا گیا جہاں کشن گنج، اراریہ اور کٹیہار جیسے حلقوں میں سب سے زیادہ اخراج کی شرح ریکارڈ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار میں الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کے بعد نئے فہرستوں کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ووٹروں کے اخراج میں غیر مسلموں کی نسبت مسلمان ووٹروں کی شرح زیادہ ہے جس سے انتخابی عمل میں نظامی تعصب کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جون اور ستمبر 2025ء کے درمیان الیکشن کمیشن کی نظرثانی مہم کے بعد 65 لاکھ سے زائد ووٹروں کو جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا جن میں سے تقریبا 16 لاکھ مسلمان تھے جو مجموعی تعداد کا 24.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ووٹروں کی شرح سب سے زیادہ
پڑھیں:
جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
بٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں۔امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان