data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دوحہ:۔ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل، چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تعمیرات، صحت، آئی سی ٹی، اور مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں محفوظ مائیگریشن کاریڈورز تیار کر رہا ہے تاکہ مزدوروں کی باعزت اور محفوظ منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے لیے ایک جامع چار نکاتی فریم ورک پیش کیا ہے، جو مہارتوں کے فروغ، باوقار لیبر موبلٹی، سماجی تحفظ اور علاقائی انضمام جیسے اہم نکات کا احاطہ کرتا ہے۔

چھٹی اسلامی کانفرنس آف لیبر منسٹرز سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے او آئی سی اسکلز پارٹنرشپ کے قیام کی تجویز دی، جس کے تحت رکن ممالک کے درمیان ڈیجیٹل، قابلِ تجدید توانائی اور کیئر اکانومی کے شعبوں میں مشترکہ تربیت اور تبادلے ممکن ہوں گے۔ انہوں نے اخلاقی لیبر موبلٹی کاریڈورز کی تشکیل پر زور دیا تاکہ منصفانہ بھرتی اور مزدوروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مزدوروں کے لیے پورٹ ایبل سوشل سیکورٹی اسکیمز کے قیام کی بھرپور حمایت کرتا ہے، تاکہ ایک ملک سے دوسرے ملک منتقل ہونے والے مزدوروں کو سماجی تحفظ کے تسلسل کی سہولت حاصل ہو۔

وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ پاکستان اس سلسلے میں پائلٹ منصوبوں اور تربیتی تبادلوں کی میزبانی کے لیے تیار ہے، اور او آئی سی کے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ پروگرامز شروع کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا ہم خلیجی ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسلامی دنیا کے ہنر مند کارکنوں کے لیے مزید روزگار اور ویزا کے مواقع فراہم کریں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے اہم شراکت داروں کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر کہ پاکستان او آئی سی انہوں نے نے کہا کے لیے

پڑھیں:

اماراتی کمپنی کیساتھ فرسٹ ویمن بنک کی نجکاری کا معاہدہ طے ، اچھے سفر کا آغاز: وزیراعظم 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان اور یو اے ای کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بنک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زید بن حمدان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ یو اے ای کے ساتھ معاشی تعلقات میں اضافہ ہو گا۔ شیخ محمد بن زید النیہان کا دل پاکستایوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پانے والا معاہدہ ایک اچھے سفر کا آغاز ہے۔ جب 2024ء میں  حکومت میں ہم نے ٹیم ممبرز کے طور پر مشترکہ کوششیں کیں۔ ٹیم ورک کے نتیجے میں یہ اہم معاہدہ طے پایا۔ شعبہ نجکاری میں عبدالعلیم خان کا کردار اہم رہا۔ انہوں نے نجکاری میں بے حد محنت کی۔ یہ ایک اچھا آغاز ہے۔ ہم مزید مشترکہ منصوبے شروع کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اماراتی کمپنی کیساتھ فرسٹ ویمن بنک کی نجکاری کا معاہدہ طے ، اچھے سفر کا آغاز: وزیراعظم 
  • پاکستان اور امارات کا جی ٹو فریم ورک معاہدہ
  • پاک جنوبی افریقا وائٹ بال سیریز کیلیے ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان
  • صدر الخدمت فائونڈیشن غزہ ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے کیلیے قاہرہ روانہ
  • بنگلہ دیش اور پاکستان کا لیبر سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلیے پلیئنگ الیون کا اعلان
  • شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے ،انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سرانجام دیں،صدرِ مملکت آصف علی زرداری
  • موٹرویز پر ائر ایمبولنس کیلیے کاوشیں تیز کریں،عبدالعلیم خان
  • وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار