شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے ،انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سرانجام دیں،صدرِ مملکت آصف علی زرداری
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہیدِ ملت لیاقت علی خان کو ان کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے، انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سر انجام دیں۔
(جاری ہے)
جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے شہید ملت لیاقت علی خان کی قومی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے بانی رہنمائوں کے سنہری اصولوں سے رہنمائی حاصل کرتے رہنا چاہئے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ شہیدِ ملت لیاقت علی خان کے درجات بلند فرمائے۔\932.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملت لیاقت علی خان اصولوں سے
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔