موٹرویز پر ائر ایمبولنس کیلیے کاوشیں تیز کریں،عبدالعلیم خان
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251016-08-8
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹرویز اور شاہراہوں پر حادثات کے باعث زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے لئے جلد از جلد ائیر ایمبو لنس سروس شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور این ایچ اے حکام سے کہا ہے کہ وہ اس ضمن میں اپنی کاوشیں تیز کرے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 2ہیلی کاپٹروں سے ائیر ایمبولنس سروس شروع کی جائے جس کے لئے ہسپتالوں کے اندر ہیلی پیڈ بھی بننے چاہئیں کیونکہ ہیلی کاپٹر کو لینڈ ہونے کے لئے کم سے کم جگہ درکار رہتی ہے۔اس امر کا اظہار وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے این ایچ ا ے کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے علاوہ سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کیمرون: 1982ءسے برسراقتدار 92 سالہ پال بیا صدارت کیلیے پھر پُرامید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یاﺅندے:۔ افریقی ملک کیمرون کے 92 سالہ صدر پال بیا ایک بار پھر آٹھویں مدت کے لیے الیکشن لڑنے میدان میں اتر آئے ہیں۔ دنیا کے معمر ترین سربراہِ مملکت کہلانے والے پال بیا گزشتہ چار دہائیوں سے زائد عرصے سے اقتدار میں ہیں۔
1960ءمیں فرانس سے آزادی حاصل کرنے کے بعد کیمرون کے دوسرے صدر بننے والے پال بیا 1982ءسے مسلسل اقتدار میں ہیں۔ انہوں نے 2008ءمیں آئین میں ترمیم کرکے صدارتی مدت کی حد ختم کر دی تھی، جس کے بعد وہ ہر الیکشن میں حصہ لیتے رہے۔
2018ءکے انتخابات میں پال بیا نے متنازع طور پر 71 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سال 12 اکتوبر 2025 کو ہونے والے انتخابات میں ان کے خلاف کئی اپوزیشن رہنما بھی میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نتائج 26 اکتوبر تک متوقع ہیں۔ اگر پال بیا ایک بار پھر کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ مزید 7 سال کے لیے صدر رہیں گے، اور اپنی مدت کے اختتام پر ان کی عمر 99 سال ہوگی۔