لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) پنجاب حکومت کے فلاحی منصوبے دھی رانی پروگرام کے تحت لاہور میں ایک عظیم الشان اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 103 بیٹیاں باعزت طریقے سے اپنے نئے گھروں کو رخصت ہوئیں۔ ان میں 18 اقلیتی بیٹیاں اور ایک خصوصی بیٹی بھی شامل تھیں۔تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ اور صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ میں بطور وزیر اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو دھی رانی پروگرام میں شادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ یہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تاریخ ساز اقدام ہے، جس نے ان بیٹیوں کی ترجمانی کی ہے جو برسوں سے آنکھوں میں خواب سجائے اپنے گھروں میں بیٹھی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھی رانی پروگرام کے ذریعے وزیرِ اعلی مریم نواز شریف نے ان والدین کا بوجھ بانٹا ہے جو اپنی شرعی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے پریشان رہتے تھے۔

یہ پروگرام کبھی نہ ختم ہونے والی دعاں کی بنیاد رکھ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی وزرائے اعلی آئے، مگر اس سطح کا عوامی اور فلاحی منصوبہ کسی نے نہیں دیا۔ وزیرِ اعلی مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ کام باتوں سے نہیں بلکہ عمل سے ہوتے ہیں۔ شیطان نے بھی عبادت کا دعوی کیا مگر سجدے سے انکار کیا، مگر مریم نواز شریف نے وعدہ نہیں، عمل کر دکھایا ہے۔

سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ ریاست کے وسائل عوام کی امانت ہیں، اور آج پنجاب حکومت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام کا پیسہ عوام کے خوابوں کی تکمیل کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔ دھی رانی پروگرام خوابوں کی تعبیر اور بیٹیوں کی عزت کا نشان بن چکا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس سال پانچ ہزار اجتماعی شادیاں منعقد کی جائیں گی، اور اگر دس یا پندرہ ہزار درخواستیں بھی موصول ہوئیں تو وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا فرمان ہے کہ ہر بیٹی کی شادی کرائی جائے گی۔

مسلم بیٹیاں ہوں یا اقلیتی برادری کی، سب کو برابر کا پروٹوکول دیا جائے گا۔ دھی رانی پروگرام سادگی، شفافیت اور عزت کی اعلی مثال ہے۔صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج پنجاب کی عوام دیکھ رہی ہے کہ وزیرِ اعلی مریم نواز شریف نے وہ کر دکھایا ہے جس کا خواب دیہاتوں کی ماں اور بیٹیوں نے دیکھا تھا عزت کی حفاظت اور باعزت زندگی کا آغاز۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف وسائل نہیں بلکہ محبت، احساس اور خلوص کا نتیجہ ہے۔ ایک بیٹی نے وزیرِ اعلی بن کر بیٹیوں کی طرح سوچا ہے۔ یہ کسی پر احسان نہیں بلکہ عوام کا حق ہے، کیونکہ یہ پیسہ عوام ہی کا ہے جو انہی پر خرچ ہو رہا ہے۔فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلی مریم نواز شریف کے سینکڑوں عوامی منصوبے جاری ہیں، مگر دو ایسے ہیں جن کا اجر صرف اللہ دے سکتا ہے دھی رانی پروگرام اور خواتین کے تحفظ کا نظام۔

اب کسی کو خواتین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں۔ پہلی بار پنجاب میں ایسی قیادت آئی ہے جو خواتین کے وقار کی محافظ ہے۔انہوں نے سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں شادیوں کے نام پر ہونے والے پروگرام کرپشن کے گڑھ بن چکے تھے، لیکن آج کا یہ شفاف پروگرام خدمت اور خلوص کی مثال ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ میں آج بطور باراتی اس تقریب میں شامل ہوں اور ان خوش نصیب جوڑوں کو خوشیوں بھری زندگی کی دعا دیتا ہوں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اعلی مریم نواز شریف دھی رانی پروگرام نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب کا رائے ونڈ اجتماع کیلیے تین دن الیکٹرو بس چلانے کا اعلان

لاہور:

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے رائے ونڈ اجتماع کے لیے تین دن الیکٹرو بس چلانے کا اعلان کر دیا جبکہ رائے ونڈ جانے والے راستوں پر فوری پیچ ورک کا حکم بھی دے دیا۔

ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ سے الیکٹرو بس رائے ونڈ تک چلائی جائی گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مرکز تبلیغی جماعت کے شوریٰ ارکان کی ملاقات ہوئی۔ ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق، مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

مریم نواز شریف کی جانب سے رائیونڈ اجتماع کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی، سی سی پی او، ڈی آئی جی اور سی ٹی او کو خود رائیونڈ جانے کی ہدایت کی۔

تبلیغی جماعت کے وفد کی جانب سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے عوامی خدمات کی تحسین اور کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائے ونڈ کی تین روڈز کی فوری تعمیر و مرمت اور یکم نومبر سے اجتماع کے ختم ہونے تک خصوصی صفائی مہم کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے رائے ونڈ میں اسپیشل صفائی اور عرق گلاب کے چھڑکاؤ کا حکم دیا۔

تبلیغی جماعت کے اکابرین نے الیکٹرو بس پراجیکٹ کے اجرا اور چند ماہ میں 90 ہزار گھر بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ تبلیغی جماعت کے اکابرین نے شہروں کے ساتھ ساتھ دیہات میں صفائی کو بھی سراہا۔

اکابرین تبلیغی جماعت نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہاتھ نہ پھیلانا قابل تحسین عمل ہے، کوئی چھوٹے شہر میں گرین بس جیسی سروس کا سوچ نہیں سکتا تھا۔ عوام کا تاثر بدل رہا ہے، پہلے انگلینڈ جاتے تھے کوئی بات نہیں سنتا تھا، اب عزت کرتے ہیں۔

اکابرین تبلیغی جماعت کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف بہت خدمت کر رہی ہیں شہروں کو ایسا صاف کبھی نہیں دیکھا۔ تبلیغی اجتماع میں 110 ممالک سے لوگ شریک ہوتے ہیں، سب نے الیکٹرو بس کی تعریف کی۔ عوامی خدمت کی جو مثال وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں قائم کی و قابل تعریف اور قابل تقلید ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب نے فوری طور پر تبلیغی جماعت اکابرین سے ملاقات کا کہا، مخلوق خدا کی خدمت اور خالق کائنات کی عبادت کے جذبے سے کرتی ہوں۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ عوام کی خدمت کی توفیق دے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کی باتوں پر صبر کرتی ہوں لیکن بعض اوقات عوام کے لیے بولنا ضروری ہوتا ہے، صدق دل سے رضائے الٰہی کے لیے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ خدمت کا جذبہ سچا ہے اللہ تعالیٰ غیب سے وسائل مہیا کرے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مرکز رائیونڈ کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وفد سے ملک و قوم کی سلامتی، امن وامان اور سیلاب زدگان کیلئے خصوصی دعا کی درخواست بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • گندم ،آٹا، سبزی مافیا…مریم نواز سرنڈر نہیں کریں گی
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر اظہار تشویش
  • قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیار رہیں، مریم نواز
  • کے پی کا نیا وزیر اعلی پرچی نہیں فرشی ہے جو سلام کر کر کے وزیر اعلیٰ بنا ہے‘ عظمیٰ بخاری
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کارائے ونڈ اجتماع کیلئے الیکٹرو بس سروس چلانے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا رائے ونڈ اجتماع کیلیے تین دن الیکٹرو بس چلانے کا اعلان
  • پنجاب میں پہلی بار اینٹوں کے بھٹوں کی ماحولیاتی کمپلائنس رپورٹ جاری
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رائیونڈ اجتماع کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردیں
  • وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے مرکزتبلیغی جماعت کے شوری ارکان کی ملاقات