خیبرپختونخوا کے نئے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنر فیصل کریم کنڈی نے حلف لیا۔ خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس میں ان سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، آئی جی پولیس، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔پنڈال میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جو مسلسل نعرے بازی کررہے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
فیصل کریم کنڈی سہیل آفریدی سے حلف لیں گے یا نہیں؟ گورنر خیبرپختونخوا نے بتا دیا
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف نہیں لیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کریں گے اور آج ہی خیبر پختونخوا روانہ ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے صوبے میں جا کر آئینی ذمہ داری ادا کریں، بلاول بھٹو کا گورنر خیبرپختونخوا کو مشورہ
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے طیارے کے استعمال کے لیے درخواست کی ہے جبکہ ان کا جواب ہائیکورٹ میں جمع کرایا جا چکا ہے۔
بلاول بھٹو سے سرگوشی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کان میں ہونے والی باتیں میڈیا کے سامنے نہیں بتا سکتا۔
گورنر نے زور دے کر کہاکہ وہ ہمیشہ آئین و قانون کی پابندی کے حامی رہے ہیں اور اسی اصول پر عمل پیرا رہیں گے۔
دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے حلف سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا کل شام 4 بجے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں، پشاور ہائیکورٹ کا حکم
عدالت کے فیصلے کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بدھ کے روز شام چار بجے نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لیں۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر گورنر نے اس روز حلف نہیں لیا تو اسی دن صوبائی اسمبلی کے اسپیکر وزیر اعلیٰ سے حلف لیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلاول بھٹو پشاور ہائیکورٹ حلف فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا وی نیوز