سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں گورنر نے سہیل آفریدی سے حلف لیا ہے۔
دو روز قبل خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت اجلاس میں سہیل آفریدی خبیر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے، انہیں 90 اراکین صوبائی اسمبلی نے منتخب کیا تھا۔
یہ درخواست جے یو آئی کے رہنما اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن مولانا لطف الرحمان کی جانب سے دائر کی گئی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، اس لیے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی قرار دیا جائے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار سہیل آفریدی کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے، کیونکہ بقول ان کے، جب ایک وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور ہی نہیں ہوا تو دوسرے کا انتخاب آئینی تقاضوں کے برخلاف ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی
پڑھیں:
نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیا جائے: اسپیکر کے پی اسمبلی کی گورنر کو سفارش
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے گورنر کو باضابطہ سمری ارسال کردی ہے، جس میں نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر کے اعتراض کے باوجود خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، آگے کیا ہوگا؟
صوبائی اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جس کے مطابق سہیل آفریدی نے 90 ووٹ حاصل کیے، جبکہ دیگر 3 امیدوار کوئی ووٹ حاصل نہ کر سکے۔
سمری میں آئین و قانون کے تحت سہیل آفریدی سے جلد حلف لینے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ نئی صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکے۔
واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس کردیا ہے، اور انہیں 15 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے، لیکن پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ گورنر کی جانب سے استعفے پر دستخط کرنے یا نہ کرنے کی کوئی آئینی یا قانونی حیثیت نہیں۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟
دوسری جانب اپوزیشن نے کہا ہے کہ ایک وزیراعلیٰ کے ہوتے ہوئے نئے قائد ایوان کا انتخاب غیرقانونی عمل ہے، جس کے خلاف ہم عدالت سے رجوع کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسپیکر بابر سلیم سواتی حلف کی سفارش خیبرپختونخوا اسمبلی سہیل آفریدی وی نیوز