فنوم پن: کمبوڈیا کی سینیٹ کے صدر ہن سین نے الزام عائد کیا ہے کہ تھائی لینڈ نے متنازع سرحدی علاقے میں خوفناک اور تیز آوازوں کے ذریعے نفسیاتی جنگ شروع کر رکھی ہے۔

سابق وزیر اعظم ہن سین کے مطابق کمبوڈیا کے ہیومن رائٹس کمیشن نے اقوام متحدہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان شدید اور اونچی آوازوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے جو سرحدی علاقے میں مقیم شہریوں میں خوف، گھبراہٹ اور ذہنی اذیت کا باعث بن رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کمبوڈیا نے بھی صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کردیا

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق یہ نفسیاتی جنگ کی ایک نئی شکل ہے، جس میں 10 اکتوبر سے رات کے اوقات میں بھوتوں، بچوں کے رونے، کتوں کے بھونکنے اور زنجیروں کی جھنکار جیسی ریکارڈ شدہ آوازیں انتہائی اونچی آواز میں لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے نشر کی جارہی ہیں۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب کمبوڈیا اور تھائی لینڈ نے جولائی میں ملائیشیا میں مذاکرات کے بعد جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔ اس جھڑپ میں دونوں ممالک کے درمیان ایک دہائی کی بدترین لڑائی کے نتیجے میں تقریباً 40 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ہن سین نے 16 اکتوبر کو اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کو بھیجا گیا 11 اکتوبر کا خط شیئر کیا، جس میں کہا گیا کہ ایسی آوازوں کا استعمال انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور یہ نفسیاتی اذیت اور ہراسانی کی شکل اختیار کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ملائیشیا کے نائب وزیر اعظم احمد زاہد حمیدی کو بھی اس مبینہ مہم سے آگاہ کیا ہے اور وزیر اعظم انور ابراہیم کا جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ سرحدی صورت حال اب بھی کشیدہ ہے۔

چائلڈ رائٹس کولیشن کمبوڈیا نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کی یہ شور مہم بچوں کی ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال رہی ہے اور ان میں خوف اور صدمے کی علامات پیدا ہو رہی ہیں۔

تھائی فائٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کننوت پونگ پائی بلویچ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہی ان آوازوں کے پھیلاؤ کے ذمہ دار ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ اجازت تھائی آرمی کی جانب سے ملی جو سرحدی سیکیورٹی کی نگرانی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی طرف سے تحفتاً پیش کیے گئے ’فاسٹنگ بدھا‘ مجسمے کی کمبوڈیا میں شاندار رونمائی

انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ان کا مقصد تھائی سرزمین پر آباد کمبوڈیائی آبادکاروں کو خوفزدہ کر کے وہاں سے ہٹانا ہے۔

واضح رہے کہ جولائی میں پانچ روزہ جھڑپوں کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر گولہ باری اور فضائی حملے کیے تھے، جس میں سینکڑوں افراد بے گھر ہوئے اور یہ سرحدی تنازع گزشتہ دس برسوں کی سب سے خونریز جھڑپ قرار دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آوازیں بھوت تھائی لینڈ کتے کمبوڈیا نفسیاتی جنگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا وازیں بھوت تھائی لینڈ کتے کمبوڈیا نفسیاتی جنگ نفسیاتی جنگ تھائی لینڈ

پڑھیں:

تاجکستان کا افغانستان کیساتھ سرحد کی نگرانی کیلیے روسی فوج تعینات کرنے پر غور

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-08-16
دوشنبے (مانیٹرنگ ڈیسک) تاجکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد پر مشترکہ گشت کیلیے روسی افواج کی تعیناتی کے حوالے سے بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاجکستان اور افغانستان کی سرحد پر مشترکہ گشت کیلیے روس اور روسی قیادت میں قائم علاقائی سیکورٹی اتحاد کے ساتھ بات چیت کررہا ہے تاکہ روسی فوج کو افغانستان کے ساتھ غیر مستحکم سرحد پر مشترکہ گشت کیلیے تعینات کیا جا سکے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • تاجکستان کا افغانستان کیساتھ سرحد کی نگرانی کیلیے روسی فوج تعینات کرنے پر غور
  • ایشیائی ممالک میں حالیہ قدرتی آفات سے تباہ کاریاں، 1100 سے زائد افراد ہلاک
  • سرحدی بندش اور بارشوں کی کمی سے چلغوزے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی
  • ایشیائی ممالک میں طوفان، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا قہر، ایک ہفتے میں 1100 سے زائد ہلاک
  • جانوروں کے حقوق پربات کا مطلب یہ نہیں کہ انسانی حقوق پربات نہیں کرتی، ژالے سرحدی
  • اعلان کررہا ہوں جنرل عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں، حنیف عباسی
  • پاکستان کی چار رکنی ٹیم آئی ٹی ایف سینئرز ٹینس چیمپئن شپ کیلئے کل تھائی لینڈ روانہ ہوگی
  • صدر زرداری کا انڈونیشیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں سیلاب سے تباہی پر اظہار افسوس 
  • اسرائیل کے خلاف آوازیں، برطانوی مسلمانوں کے لیے خوشخبری
  • دہشتگردی اور سرحد کی صورتحال کے باعث کے پی میں گورنر راج پر غور کیا جارہا ہے: وزیر مملکت