پاک بھارت ویمن میچ نے ڈیجیٹل ناظرین کے ریکارڈز توڑ دیے
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
کراچی:
پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان 5 اکتوبر کو ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میچ نے ڈیجیٹل ناظرین کے ریکارڈز توڑ دیے.
آئی سی سی کے مطابق اس میچ نے 2.84 کروڑ افراد تک رسائی حاصل کی ،اس دوران 1.87 ارب منٹ دیکھے گئے، جس سے یہ ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بن گیا۔
ورلڈ کپ لیگ مرحلے کے پہلے نصف حصے نے ڈیجیٹل اور ٹی وی پلیٹ فارمز پر ریکارڈ توڑ ناظرین حاصل کیے.
پاکستان اور بھارت کا یہ مقابلہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا لیگ میچ بھی بن گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اماراتی کمپنی کیساتھ فرسٹ ویمن بنک کی نجکاری کا معاہدہ طے ، اچھے سفر کا آغاز: وزیراعظم
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان اور یو اے ای کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بنک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زید بن حمدان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ یو اے ای کے ساتھ معاشی تعلقات میں اضافہ ہو گا۔ شیخ محمد بن زید النیہان کا دل پاکستایوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پانے والا معاہدہ ایک اچھے سفر کا آغاز ہے۔ جب 2024ء میں حکومت میں ہم نے ٹیم ممبرز کے طور پر مشترکہ کوششیں کیں۔ ٹیم ورک کے نتیجے میں یہ اہم معاہدہ طے پایا۔ شعبہ نجکاری میں عبدالعلیم خان کا کردار اہم رہا۔ انہوں نے نجکاری میں بے حد محنت کی۔ یہ ایک اچھا آغاز ہے۔ ہم مزید مشترکہ منصوبے شروع کریں گے۔