افغان طالبان اور ٹی ٹی پی بھارت سے ملکر کر جارحیت کر رہے ہیں،محمد عارف
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
افغان طالبان اور ٹی ٹی پی بھارت سے ملکر کر جارحیت کر رہے ہیں،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز
کیلیفورنیا(سب نیوز )بانی تحریک انصاف محمد عارف نے کہا ہے کہ افغان طالبان پاکستان کیلئے بھارتی پراکسی میں تبدیل ہو گئے ہیں جو بھارتی اشارے پر پاکستان کے خلاف محاذ آرائی کر رہے ہیں،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے پاکستان پر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو جواب دینا ہمارا حق بنتا ہے ۔ افغان طالبان اس وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں، طالبان کے فیصلے اس وقت دہلی سے اسپانسر ہو رہے ہیں، اس وقت کابل دہلی کی پراکسی وار لڑ رہا ہے، بھارت کے جہاز گرائے جانیکی گواہ پوری دنیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان ایک ٹینک دکھارہا ہے اور دعوی کر رہا ہے کہ یہ پاکستان کا ہے، جو ٹینک افغانستان دکھا رہا ہے ویسا ٹینک ہمارے پاس ہے ہی نہیں، نجانے کہاں کس کباڑی سے انہوں نے ٹینک لیا اور اب جھوٹ بول رہے ہیں۔ موجودہ صورتِ حال میں افغان طالبان در حقیقت بھارت کے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ افغان رجیم پر بہت احسانات ہیں مگر موجودہ حالات ثابت کرتے ہیں کہ یہ گروہ پاکستان کے ساتھ احسان فراموشی پر اتر آیا ہے۔ طالبان کی نیت امن لانے کی نہیں بلکہ تنازع کو بڑھانے کی ہے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان بھارت کا مکمل پراکسی، اب ہمسایوں کی طرح رہنا ہوگا،وزیر دفاع افغانستان بھارت کا مکمل پراکسی، اب ہمسایوں کی طرح رہنا ہوگا،وزیر دفاع حماس کی قطر، ترکیہ اور مصر سے غزہ میں سیز فائر پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کی اپیل حکومت نے غربت کے خاتمے کو ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر اپنایا، احسن اقبال پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق ہوگیا عوام نے ٹی ایل پی کی ہڑتال کی کال کو یکسر مسترد کردیا، وفاقی وزیر اطلاعات اسلام آباد، پشاور اور گلگت سمیت کئی علاقوں میں زلزلیکے شدید جھٹکےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افغان طالبان کر رہے ہیں
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف افغان طالبان کی جارحیت ، کاکڑ قبیلے کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی
ویب ڈیسک :افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویے کے بعد کاکڑ قبیلے کے عمائدین نے پاک فوج اور ایف سی سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
عمائدین نے کہا ہے کہ کوئی ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے، ہم وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ انہیں ملک کے دفاع میں عملی طور پر شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔
مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان
عمائدین نے کہا کہ یہ مٹی ہماری ماں جیسی ہے، ہم کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی کے اشارے کے منتظر ہیں، اور کسی بھی خطرے کے مقابلے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔