پی ٹی آئی ایم این اے جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب کے عہدے سے مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے ایم این اے چودھری بلال اعجاز نے جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے استعفے میں بلال اعجاز کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے پانچ کیسز میں مجھے 50 سال سزا سنائی گئی، جس کے بعد ذہنی طور پر اطمینان نہیں پا رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری جگہ کسی ایسے ورکر کو جنرل سیکرٹری لگایا جائے جو پارٹی کے لیے فعال طور پر کام کر سکے، عام پارٹی ورکر کے طور پر جتنا کام بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کر سکا کرتا رہوں گا۔
آزاد جموں و کشمیر میں مزید 2 وزراء نے بھی حکومتی عہدے چھوڑ دیئے
ایم این اے بلال اعجاز نے اپنا استعفیٰ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کو بھجوا دیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
محکمہ صحت پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھا رہاہے، خواجہ سلمان رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پانی سے پیداہونے والی بیماریوں کے تدار ک کیلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس کے دوران ہڈیارہ ڈرین سمیت دیگر ڈرینزکی صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیاگیا۔ڈین آئی پی ایچ پروفیسرسائرہ افضل نے اس حوالے سے رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہڈیارہ ڈرین سمیت پورے لاہور کا سروے کروایا جائے گا۔اجلاس کے دوران اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ محکمہ صحت پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھا رہاہے۔(جاری ہے)
اس حوالے سے سینئر پروفیسرز و ماہرین کی سربراہی میں اعلی سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دی جا رہی ہے۔
اس کمیٹی میں ضلعی انتظامیہ،واسا،محکمہ ماحولیات ودیگر متعلقہ محکمہ جات کے نمائندگان بھی ممبران ہوں گے۔اس ریسرچ کے بعد جامع رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو پیش کی جائے گی۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری آپریشنز نبیلہ عرفان،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم،ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسرسائرہ افضل،ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹرخالد محمود،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ صحت و آبادی ڈاکٹر زوہیب اور واسا کے افسران نے شرکت کی۔