حماس کی قطر، ترکیہ اور مصر سے غزہ میں سیز فائر پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
حماس کی قطر، ترکیہ اور مصر سے غزہ میں سیز فائر پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز
غزہ (آئی پی ایس )فلسطینی تنظیم حماس نے جمعے کو ثالث ممالک (قطر، ترکیہ اور مصر ) سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی باقی ماندہ شقوں پر عملدرآمد کی نگرانی کا اپنا کردار جاری رکھیں۔ترکی کی خبر رساں ایجنسی اناطولیا کے مطابق حماس نے مصر، قطر اور ترکیہ کی ان کوششوں کو سراہا ہے جنہوں نے رواں ماہ کے آغاز میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ، تنظیم بھائی چارے پر مبنی ان مخلصانہ کوششوں کی گہری قدر کرتی ہے جو گزشتہ دو برسوں کے دوران مصر، قطر اور ترکیہ کے ثالثوں نے ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف جاری جارحانہ جنگ کو ختم کرنے کے لیے کیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ثالث ممالک کی جانب سے ملاقاتوں کی میزبانی، اختلافات کو کم کرنے اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مسلسل کوششوں نے بلآخر غزہ میں جنگ کے خاتمے میں کامیابی حاصل کی۔
حماس نے ثالثوں سے اپیل کی ہے کہ وہ معاہدے کی باقی ماندہ شقوں پر عملدرآمد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں، خاص طور پر ان امور پر جو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی، رفح بارڈر کراسنگ کو دونوں سمتوں میں کھولنے اور غزہ میں مکانات، اسپتالوں، اسکولوں اور عوامی بنیادی ڈھانچے کی فوری تعمیر نو کے آغاز سے متعلق ہیں۔
دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے۔ تنظیم کے مطابق کچھ لاشیں تباہ شدہ سرنگوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔حماس نے واضح کیا ہے کہ یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے کے لیے آلات بھی درکار ہیں جوکہ اسرائیلی پابندی کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت نے غربت کے خاتمے کو ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر اپنایا، احسن اقبال حکومت نے غربت کے خاتمے کو ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر اپنایا، احسن اقبال پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق ہوگیا عوام نے ٹی ایل پی کی ہڑتال کی کال کو یکسر مسترد کردیا، وفاقی وزیر اطلاعات اسلام آباد، پشاور اور گلگت سمیت کئی علاقوں میں زلزلیکے شدید جھٹکے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہفتہ کو طلب کر لیا گیا،چیف جسٹس صدارت کریں گے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو فوری واپس بھیجنے اور مہلت نہ دینے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
غزہ میں عالمی امن فورس کی تعیناتی اور حماس کو غیر مسلح کرنیکے ٹرمپ منصوبے کو سنگین مسائل کا سامنا
اپنی ایک رپورٹ میں واشنگٹن پوسٹ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی فورس میں شامل ممالک، غزہ کو ہتھیاروں سے پاک اور حماس کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے پر تحفظات رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی کے بعد امن فورس کی تعیناتی اور "حماس" کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" نے ایک منصوبہ پیش کیا جسے سیکورٹی کونسل میں ایک قرارداد کے ذریعے توثیق دلائی گئی، تاہم اب تک یہ منصوبہ دوسرے ممالک کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے امریکی انتظامیہ کو گہری تشویش لاحق ہے۔ اس حوالے سے واشنگٹن پوسٹ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انڈونیشیاء جیسے ملک نے 20 ہزار امن فوجی بھیجنے کا اعلان کیا تھا، تاہم موجودہ حالات کے پیش نظر وہ اپنی فوجی وابستگی کم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک انڈونیشین سورس نے بتایا کہ جکارتہ حکام، ممکنہ طور پر غزہ میں اپنے فوجیوں کی کم تعداد بھیجنے کے بیانات دے رہے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ ہی نے ایک امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی فورس میں شامل ممالک، غزہ کو ہتھیاروں سے پاک اور حماس کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے پر تحفظات رکھتے ہیں۔