پیٹرولیم مصنوعات میں سالونٹ مکسنگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے کام کررہے ہیں، ترجمان اوگرا
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں سالونٹ مکسنگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔
اوگرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام لائسنس یافتہ کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی مصنوعات سے متعلق معلومات فراہم کریں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے سالونٹ آئل کے بارے میں معلومات طلب کرنا اس وسیع کوشش کا حصہ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ صنعتی استعمال کے لیے مخصوص مصنوعات کو موٹر پیٹرول کے ساتھ ملاوٹ یا غلط استعمال سے روکنا ہے۔ مصنوعات کا معیار، صارفین کا تحفظ اور سرکاری محصولات کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ شفافیت، منصفانہ مسابقت اور ریگولیٹری تعمیل کے فروغ کے لیے پُرعزم ہیں ،ترجمان اوگرا، ملک بھر میں معیاری پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور عوامی مفاد کے تحفظ کو یقینی بنارہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کو یقینی
پڑھیں:
دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔
سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔