پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلا م آباد: وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے66 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 39پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی جس
میڈیا ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے 26پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آج رات 12 بجے سے ہوگی جبکہ آئندہ 15روزتک نافذالعمل رہے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کمی کی منظوری
پڑھیں:
اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آر ایل این جی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 22 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کیا گیا۔
سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 11.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی، ستمبر میں سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 11.01 ڈالر تھی۔
اکتوبر میں سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.23 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی جبکہ ستمبر میں سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 12.01 ڈالر مقرر تھی۔