اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے واضح کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں سالونٹ مکسنگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے اتھارٹی اپنے قانونی اختیارات کے دائرے میں رہتے ہوئے اقدامات کر رہی ہے۔ہفتہ کوترجمان اوگرا نے جاری بیان میں کہا کہ اوگرا آرڈیننس 2002 کی شق 30 کے تحت تمام لائسنس یافتہ کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں اور مصنوعات سے متعلق معلومات فراہم کریں۔

(جاری ہے)

اس تناظر میں اوگرا کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے سالونٹ آئل کے بارے میں معلومات طلب کرنا اس وسیع تر کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد صنعتی استعمال کے لیے مخصوص مصنوعات کو موٹر پٹرول کے ساتھ ملاوٹ یا غلط استعمال سے روکنا ہے تاکہ معیار، صارفین کے تحفظ اور سرکاری محصولات کو یقینی بنایا جا سکے۔بیان میں مزید کہا گہا ہے کہ اوگرا شفافیت، منصفانہ مسابقت اور ریگولیٹری تعمیل کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور ملک بھر میں معیاری پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور عوامی مفاد کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

عوام پر ایک اور بوجھ , ایل این جی کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ

مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 2 فیصد تک کا مزیداضافہ کر دیا گیا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کے لیے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کےسسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.22 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے. جس کے بعد سوئی ناردرن کےلیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔اسی طرح سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے-اس سے قبل اوگرا نے ستمبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں2.63 فیصد تک اضافہ کیا تھا اوراب اکتوبر کے لیے بھی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات میں سالونٹ مکسنگ کے خاتمے کیلئے اوگرا متحرک
  • اوگرا نے سالونٹ آئل کی نگرانی سے متعلق اپنے قانونی اختیارات کی وضاحت کر دی
  • پیٹرولیم مصنوعات میں سالونٹ مکسنگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے کام کررہے ہیں، ترجمان اوگرا
  • پاکستان میں غیر قانونی طور پر موجود افغان باشندوں کی جلد از جلد وطن واپسی یقینی بنائیں گے؛ وزیراعظم
  • ٹرمپ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن پر فرد جرم عائد
  • انتظامیہ نے آوارہ کتے مارے تو قانونی کارروائی یقینی، عدالتی وارننگ
  • نائب وزیراعظم ایگزیکٹو اختیارات کیسے استعمال کر سکتا ہے، اسحاق ڈار کے وکیل سے معاونت طلب
  • پنجاب حکومت کے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے تاریخی اقدامات
  • عوام پر ایک اور بوجھ , ایل این جی کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ