Daily Mumtaz:
2025-12-01@16:30:47 GMT

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، گھریلو سلنڈر 87 روپے مہنگا

اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، گھریلو سلنڈر 87 روپے مہنگا

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 39 پیسے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا ہے۔نئی قیمت کے بعد ایل پی جی کا ریٹ 209 روپے فی کلوگرام مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

اوگرا کے مطابق دسمبر کے لیے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 466 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے، جو کہ گزشتہ مہینے یعنی نومبر میں 2 ہزار 378 روپے 89 پیسے تھی۔

نومبر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 201 روپے مقرر کی گئی تھی، جبکہ دسمبر کے اضافے کے بعد قیمت میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔

صارفین نے قیمتوں میں بار بار اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان میں سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

مقامی اور عالمی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کے باعث فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب جا پہنچا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 53 ڈالر بڑھ کر 4218 ڈالر فی اونس ہوگیا، جب کہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے تک جا پہنچا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق، پاکستان میں فی تولہ سونا 5300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 4544 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہی تھیں، تاہم آج اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا، گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا
  • ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
  • پیٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کیلئے ایک اور خوشخبری
  • پیٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کے لیے ایک اور خوش خبری
  • پٹرول  2، ڈیزل  4.79روپے  لٹر سستا
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
  • عوام کے لیے بڑا ریلیف، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان
  • پاکستان میں سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟