محض وقت حاصل کرنے کے لیے پاک افغان سیز فائر منظور نہیں، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
محض وقت حاصل کرنے کے لیے پاک افغان سیز فائر منظور نہیں، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور مجبورا افغانستان میں خوارج کے خلاف جوابی کارروائی کی، افغان حکومت اگر سنجیدہ ہے تو سیز فائر کے معاملے کو آگے بڑھائے محض وقت حاصل کرنے کے لیے سیز فائر منظور نہیں۔اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغان کی بہت بڑی طویل سرحد ہے، ہم نے بھائی چارے کے رشتے کو قائم و دوام رکھا، افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی جاری رہی،
ہم نے افغان حکومت کو کئی بار سمجھانے کی کوشش کی مگر بدقسمتی سے ہماری تمام کاوشوں کے باوجود افغان حکومت نے امن کو ترجیح نہیں دی۔انہوں ںے کہا کہ افغانستان سے پاکستان پر حملہ کیا گیا جس پر ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور مجبورا ہمیں جوابی کارروائی کرنی پڑی، فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج نے خوارج کو بھرپور جواب دیا،جب پاکستان پر حملہ ہوا اس وقت افغان وزیر خارجہ دہلی میں بیٹھے تھے، افغانستان نے دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے، طویل مدت کے لیے جنگ بندی ہو محض وقت حاصل کرنے کے لیے عارضی سیز فائر منظور نہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیرخارجہ اسحق ڈار کو سعودی ہم منصب کا ٹیلی فون، اہم امور پر تبادلہ خیال وزیرخارجہ اسحق ڈار کو سعودی ہم منصب کا ٹیلی فون، اہم امور پر تبادلہ خیال افغانستان میں دہشتگردوں کوکھلی چھٹی ;اب صبرکا پیمانہ لبریزہو گیا: وزیراعظم اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے پنجاب سے متعلق تحفظات؛ پیپلز پارٹی اور حکومتی وفد کی ملاقات آج ہوگی وفاقی انتظامیہ کی وسیع کارروائی،اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل حکومت کا غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محض وقت حاصل کرنے کے لیے سیز فائر منظور نہیں
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔