data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے ایک اہم اور مثبت قدم اٹھاتے ہوئے خصوصی ویزا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد بیرونِ ملک سے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کے لیے راغب کرنا اور انہیں تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت بیرونِ ملک سے آنے والے کاروباری افراد کو بزنس ویزے دیے جائیں گے، جنہیں ملٹی پل انٹری ویزا کی سہولت حاصل ہوگی تاکہ وہ پاکستان میں اپنے کاروباری منصوبوں پر باآسانی عملدرآمد کر سکیں۔

یہ ویزا پروگرام خاص طور پر اُن سرمایہ کاروں کے لیے تیار کیا گیا ہے جو پاکستان میں صنعت، ٹیکنالوجی، تعمیرات، توانائی، زراعت، یا خدمات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ پروگرام پاکستان کی معیشت میں نئی روح پھونکنے کے ساتھ ساتھ ملک کو علاقائی تجارتی مرکز بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نئی پالیسی کے تحت افغان شہری بھی بزنس ویزا حاصل کرکے پاکستان میں قانونی طور پر کاروبار کرسکیں گے۔

اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بہتر ہوں گے اور سرحدی معیشت میں استحکام آئے گا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ اقدام “Ease of Doing Business” کے عالمی معیار کے مطابق ہے، جس کے ذریعے پاکستان کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منزل بنایا جائے گا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ اس پالیسی کے نتیجے میں خلیجی ممالک، وسط ایشیائی ریاستوں، چین اور یورپ سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

معاشی ماہرین نے اس اقدام کو موجودہ حالات میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت اس پروگرام کو مؤثر انداز میں نافذ کرتی ہے تو نہ صرف براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری بڑھے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہوگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں پاکستان میں کے لیے

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا مستحق جوڑوں کے لیے انوکھا تحفہ

پنجاب حکومت کی جانب سے ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے تیسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اجتماعی شادی میں شریک ہر مستحق جوڑے کواے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ روپے کی مالی سلامی دی گئی۔
لاہور میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں 130 بیٹیوں کی اجتماعی شادیاں انجام دی گئیں، جن میں دلہنوں اور دولہوں کے اہلخانہ کے ساتھ ساتھ سیاسی، سماجی اور سرکاری شخصیات نے بھی شرکت کی۔
حکومتِ پنجاب کی جانب سے یہ مالی امداد نہ صرف شادی کے اخراجات میں سہولت فراہم کرتی ہے، بلکہ اسے بیٹیوں کی خودمختاری اور باعزت زندگی کی جانب ایک مثبت قدم بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ سماجی بہبود **سہیل شوکت بٹ** نے کہا کہ *”دھی رانی پروگرام مستحق گھرانوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ایک فلاحی ریاست کے وژن کے تحت عوامی فلاح کے منصوبوں پر عمل کر رہی ہے اور اجتماعی شادیوں جیسے پروگرام اس کا عملی ثبوت ہیں۔
وزیر نے بتایا کہ اس پروگرام کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں اب تک3 ہزار سے زائد بیٹیوں کی شادیاں کرائی جا چکی ہیں، جبکہ رواں سال کے دوران 5 ہزار سے زائد مستحق بیٹیوں کی شادیاں کرانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
حکومتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ ’’دھی رانی پروگرام‘‘ نہ صرف مالی معاونت فراہم کرتا ہے، بلکہ خواتین کی عزت نفس، خودداری، اور معاشرتی تحفظ کے فروغ کا بھی ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ یہ اقدام اس بات کا عملی اظہار ہے کہ حکومت غریب اور مستحق طبقات کو تنہا نہیں چھوڑ رہی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے نئے بزنس ویزا کے اجرا کا فیصلہ کرلیا، افغان شہری بھی بزنس ویزا حاصل کرکے کاروبار کر سکیں گے
  • سپر ٹیکس سرمایہ کاروں کے لیے سزا کے طور پر لاگو کیا گیا، سپریم کورٹ میں وکیل کے دلائل
  • حکومت پاکستان کا غیرملکی سرمایہ کاری لانے کیلیے خصوصی ویزا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا مستحق جوڑوں کے لیے انوکھا تحفہ
  • اسٹاک ایکسچینج  میں زبردست تیزی کا رجحان، انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
  • کاروباری طبقے کیلیے خوشخبری: پنجاب میں ’’ای بز‘‘ پورٹل متعارف
  • سعودی عرب: سیاحت و مہمان نوازی کے شعبے میں اساتذہ کی تربیت کے لیے خصوصی پروگرام کا آغاز
  • سندھ حکومت کا خصوصی افراد کیلیے خصوصی شہرتعمیر کرنیکا منصوبہ
  • شدید مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال