آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے سولہویں میچ میں پاکستانی بولرز کی محنت خراب موسم کی نذر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا، ابتدائی اوورز سے ہی پاکستانی بولرز نے انگلش بیٹرز کو دباؤ میں رکھا۔

کپتان فاطمہ ثناء نے عمدہ آغاز فراہم کرتے ہوئے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کردیا۔ ابتدائی 10 اوورز میں انگلینڈ کی 5 بیٹرز پویلین لوٹ گئیں۔

57 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد ایلس کیپسی نے چارلی ڈین کے ہمراہ ٹوٹل کو 78 رنز تک پہنچایا، پھر چارلی اور ایم آرلوٹ نے آٹھویں وکٹ کے لیے 47 رنز کی شراکت بنائی۔

سارہ گلین 3 اور لنزے اسمتھ 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔

انگلینڈ کی بیٹنگ کے دوران بارش کے باعث میچ کو 31 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ انگلینڈ ٹیم نے مقررہ 31 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے 4، سعدیہ اقبال نے 2،جبکہ ڈیانا بیگ اور رامین شمیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 31 اوورز میں 113 رنز کا ہدف ملا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 6.

4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 34 رنز بنالیے تھے کہ اس دوران پھر بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ مکمل نہ ہوسکا۔

عمیمہ سہیل 19 اور منیبہ علی 9 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اوورز میں

پڑھیں:

لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے کی منظوری

لاہور:

ایگزیکٹیو کمیٹی نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) بابوصابو میں پاکستان کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ  کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

ترجمان واسا نے بتایا کہ بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کی باضابطہ منظوری ایکنک نے دے دی ہے، یہ منصوبہ یومیہ 88 ملین گیلن گندے پانی کی ٹریٹمنٹ کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پاکستان کا سب سے بڑا ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ہوگا، منصوبے کو فرینچ ڈیولپمنٹ ایجنسی اے ایف ڈی کے تعاون سے  مکمل کیا جائے گا۔

ترجمان واسا نے بتایا کہ یہ منصوبہ ایکٹیویٹڈ سلج ٹریٹمنٹ پر مبنی جدید ترین ٹیکنالوجی کے تحت مکمل کیا جائے گا، بابو صابو کے مقام پر یہ پلانٹ تقریباً 52 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کینٹ ڈرین، ملتان روڈ اور گلشن راوی کے علاقوں کا سیوریج پانی صاف کیا جائے گا، اس منصوبے کی تکمیل کے ساتھ ہی لاہور شہر کی ماحولیاتی پائیداری میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ترجمان واسا نے کہا کہ منصوبے کے لیے زمین حاصل کی جا چکی تھی، جو اس وقت لاہور کے اسٹریٹیجک ماحولیاتی تحفظ کے منصوبے کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

واسا لاہور نے اس منصوبے کو ماحولیاتی تحفظ، صاف پانی کے استعمال اور دریائے راوی کی بحالی کی جانب ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔

ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کے مطابق یہ منصوبہ دریائے راوی کے تحفظ اور زیر زمین پانی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب، قطر اور انگلینڈ کی فیفا ورلڈکپ 2026 میں رسائی
  • ویمنز ورلڈکپ: پاکستان کی پہلی جیت کا خواب چکنا چور، انگلینڈ کیخلاف میچ بارش کے باعث ختم
  • لاہور میں پاکستان کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے کی منظوری
  • اسٹاک ایکسچینج میں منافع کے حصول کا رجحان، ابتدائی تیزی زائل
  • زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘جسٹس جمال مندوخیل کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ
  • ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کا بڑا امتحان، انگلینڈ سے ٹکراؤ آج ہوگا
  • ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان کو پہلی فتح کی تلاش، آج انگلینڈ سے مقابلہ
  • پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کرگئے
  • بزدار دورِحکومت میں 20 کروڑ کی ہیر پھیر، انکوائری رپورٹ میں گھپلوں کا انکشاف