لاہور کا فضائی معیار آج حساس افراد کے لیے غیر صحت بخش رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
اسموگ کی نگرانی اور پیشگوئی کرنے والے نظام کے مطابق شہر کا فضائی معیار آج حساس افراد کے لیے غیر صحت بخش رہنے کا امکان ہے۔ سسٹم کے مطابق صبح کے ابتدائی اوقات میں اے کیو آئی 175 تک رہا جبکہ دن بھر کی اوسط سطح 155 ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ کم ہوا کی رفتار (1 تا 8 کلومیٹر فی گھنٹہ) نمی میں اضافہ اور بارش نہ ہونے کے باعث فضائی آلودگی کے بکھراؤ میں کمی متوقع ہے۔ رات 9 سے 11 بجے کے دوران بڑھتی ٹریفک، ایندھن کا زیادہ استعمال اور درجہ حرارت میں کمی آلودگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں، دن کے اوقات میں فضائی معیار میں بتدریج بہتری آئے گی تاہم رات گئے حالات دوبارہ متاثر ہوسکتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بچوں و بزرگوں کو صبح کے اوقات میں باہر جانے سے احتیاط برتنے کی تلقین کریں، گاڑیوں کا ایمشن ٹیسٹ یقینی بناٸیں۔ حکومتی ادارے اور ضلعی انتظامیہ فضائی معیار کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ آلودگی میں کمی کے لیے فوری اقدامات یقینی بنائے جا سکیں، کسی بھی قسم کے دھویں سے فضأ کو بچانے کے لیے 1373پر فوری رپورٹ کریں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت قانون بنا سکتی ہے لیکن اس کے عملدرامد میں حکومت کی معاونت معاشرے کے ہر فرد کا فرض ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فضائی معیار کے لیے
پڑھیں:
عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
حکومت نے بازار اور دکانیں بند کرنے کے اوقاف کار(business hours) تبدیل کر دئیے ۔دکانوں اور کاروباری مراکز کے بند ہونے کے اوقات میں توسیع کا فیصلہ ۔
اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس کمیٹی نے جاری کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ لیا نئے اوقات کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ریسٹورنٹس اور کھانے پینے کے مراکز رات 11 بجے تک کھلے ہونگے ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز ان اوقات سے مستثنیٰ ہوں گیشادی ہالز اور تقریبات کے مقامات رات 10 بجے تک ہی کھلے ہونگے۔
مزید پڑھیں:اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
فارمیسی، اسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ادارے مستثنیٰ ہونگے صوبائی حکومتیں وفاق کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ان ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، کمیٹی کی ہدایت