لاہور کا فضائی معیار آج حساس افراد کے لیے غیر صحت بخش رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
لاہور:
اسموگ کی نگرانی اور پیشگوئی کرنے والے نظام کے مطابق شہر کا فضائی معیار آج حساس افراد کے لیے غیر صحت بخش رہنے کا امکان ہے۔
سسٹم کے مطابق صبح کے ابتدائی اوقات میں اے کیو آئی 175 تک رہا جبکہ دن بھر کی اوسط سطح 155 ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ کم ہوا کی رفتار (1 تا 8 کلومیٹر فی گھنٹہ) نمی میں اضافہ اور بارش نہ ہونے کے باعث فضائی آلودگی کے بکھراؤ میں کمی متوقع ہے۔
رات 9 سے 11 بجے کے دوران بڑھتی ٹریفک، ایندھن کا زیادہ استعمال اور درجہ حرارت میں کمی آلودگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں، دن کے اوقات میں فضائی معیار میں بتدریج بہتری آئے گی تاہم رات گئے حالات دوبارہ متاثر ہوسکتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بچوں و بزرگوں کو صبح کے اوقات میں باہر جانے سے احتیاط برتنے کی تلقین کریں، گاڑیوں کا ایمشن ٹیسٹ یقینی بناٸیں۔
حکومتی ادارے اور ضلعی انتظامیہ فضائی معیار کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ آلودگی میں کمی کے لیے فوری اقدامات یقینی بنائے جا سکیں، کسی بھی قسم کے دھویں سے فضأ کو بچانے کے لیے 1373پر فوری رپورٹ کریں۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت قانون بنا سکتی ہے لیکن اس کے عملدرامد میں حکومت کی معاونت معاشرے کے ہر فرد کا فرض ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فضائی معیار کے لیے
پڑھیں:
واٹس ایپ: ویڈیوز و تصاویر کے حوالے سے اہم فیچر متعارف
واٹس ایپ نے تصاویر اور ویڈیوز کی ڈاؤن لوڈ کوالٹی کنٹرول کرنے کی نئی خصوصیت متعارف کروادی۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کو پروفائل میں فیس بک آئی ڈی کا لنک شامل کرنے کی سہولت دیدی
اس کی نئی اپ ڈیٹ میں ایک خاص فیچر شامل کیا گیا ہے جس سے صارفین اب یہ فیصلہ کر سکیں گے کہ وہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کس معیار (کوالٹی) میں رکھنا چاہتے ہیں۔
صارفین اب منتخب کر سکتے ہیں کہ وہ تصاویر اور ویڈیوز کو اعلیٰ معیار (ہائی کوالٹی) میں ڈاؤن لوڈ کریں یا کم حجم (کم سائز) میں تاکہ ڈیٹا اور موبائل کی جگہ بچ سکے۔
کم معیار کا انتخاب کرنے سے ڈیٹا اور اسٹوریج کی بچت ہوگی جبکہ اعلیٰ معیار میں بہتر تصویر کی وضاحت اور تفصیل حاصل ہوگی۔
یہ فیچر خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے مفید ہے جن کے پاس انٹرنیٹ کی رفتار کم ہو یا جو ڈیٹا بچانا چاہتے ہوں۔
مزید پڑھیے: واٹس ایپ نے کال شیڈول کرنے کی نئی سہولت متعارف کر دی
یہ نیا آپشن واٹس ایپ کی سیٹنگز کے تحت ذخیرہ اور ڈیٹا (Storage and Data) کے مینو میں ’خودکار ڈاؤن لوڈ معیار‘ (Auto-download quality) کے نام سے دستیاب ہوگا۔
استعمال کرنے کا طریقہواٹس ایپ کی سیٹنگز میں جائیں۔ ذخیرہ اور ڈیٹا والے حصے میں ’خودکار ڈاؤن لوڈ معیار‘ کا آپشن منتخب کریں۔
یہاں سے آپ Standard quality یا اعلیٰ معیار (HD quality) میں سے پسند کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
اسٹینڈرڈ کوالٹی فائلز کو کمپریس کر کے چھوٹا کرتا ہے تاکہ جلدی ڈاؤن لوڈ ہوں۔ ایچ ڈی کوالٹی تصاویر اور ویڈیوز کو زیادہ واضح اور تفصیلی رکھتا ہے۔
اہم باتیہ کمپریشن بھیجنے والے کے موبائل پر ہوتی ہے واٹس ایپ کے سرورز پر نہیں اس لیے کوئی باہر کا سسٹم اصل تصویر یا ویڈیو نہیں دیکھ سکتا یا تبدیل نہیں کر سکتا۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے کالز ہب فیچر لانچ کردیا
یہ خصوصیت ابھی محدود تعداد میں iOS (آئی فون) صارفین کے لیے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور جلد ہی مزید صارفین کو بھی دی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تصاویر اور ویڈیوز کی کوالٹی واٹس ایپ واٹس ایپ تصاویر واٹس ایپ نیا فیچر واٹس ایپ ویڈیوز